والد بزرگوار رحمۃ اللہ علیہ کی کچھ یادیں قسط چہارم از محمد مامون الرشید رشیدی سیتامڑھی بہار

بسم اللہ الرحمن الرحیم
والد بزرگوار رحمۃ اللہ علیہ کی کچھ یادیں
قسط چہارم
از محمد مامون الرشید رشیدی سیتامڑھی بہار
والد بزرگوار رحمة اللہ بہت ہی جفاکش تھے غریب ہونے کے باوجود استغناٸیت ہی استغناٸیت تھی خوشحال جگہ میں رہنےکے باوجود کہیں پر اپنی ضرورت نہیں رکھتے تھے یہی نہیں بلکہ عرصہ دراز تک کنہواں ونام نگر ٹولہ کی جامع مسجد میں فی سبیل اللہ تراویح سناتے۔ حتی کہ کسی کے یہاں کھانا بھی نہیں کھاتے تھے اور نہ روپیہ لیتے تھے بہت ہی مسرت کی بات تو یہ تھی کہ کنھواں کے اکثر وبیشترعالم وحافظ والد بزگوار ہی کے شاگرد ہیں روپیہ نہ ہونے کے باوجود اتنے بڑے ادارہ کے خادم التد ریس جب گھر آتے تو بیٹھے نہیں رہتے تھے بلکہ دعوت و تبلیغ کے کام میں مشغول رہتے اور امت کی فکر میں سرگرداں رہتے تھے اور سب سے بڑی خوشی کی بات تو یہ ہے کہ ہمارے تینوں بھائی ماشاءاللہ حافظ قاری عربی پڑھے ہوئے ہیں جو قرآن عمدہ پڑھتے ہیں یہ بہت قیمتی سرمایہ ہیں
حضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ تم میں سب بہتروہ شخص ہےجس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔ اللہ ہمارے والدین کی مغفرت فرمائے ہمارے پیر و مرشد شیخ المشائخ حضرت محمد مولاناعبد الرشید صاحب شیخ الحدیث مدرسہ بیت العلوم سراۓمیر ماسٹر شعیب عالم صاحب کی موجودگی میں اپنے گھر پر فرمایا کہ ہارون رشید نے اپنے بچوں کے واسطے بہت مضبوط دعإ کی ہے ماشاللہ سب قرآن پڑھنے پڑھانے میں مصروف ہیں والد بزرگوار رحمة اللہ علیہ اکثر رمضان میں اعتکاف اپنے پیر و مرشد حضرت مولانا سید عاقل صاحب صدر المدرسین کارگذار مہتمم کےپاس اعتکاف کرتے تھے حضرت والد بزرگوار اسراف کو توبالکل پسند نہیں فرماتے تھے ہمارے والد بزرگوار ہم لوگوں کو اپنے کمرے میں رکھتے تھے کپڑا بھی خود ہی دھل دیتے تھے بڑے ہونے تک کا حال یہی تھا اور جب میں دارالعلوم مہذب پور اعظم گڑھ یوپی مدرسہ منبع العلوم نوناری میں پڑھاتا تھا تو والد بزرگوار سبزی وغیرہ لے کر کے ہمارے لئے کھانے کے لیے آ جاتے تھے تو یہاں اکابرین فرماتے تھے اب اس کی ضرورت نہیں ہے آپ کا بچہ ماشاءاللہ بہت عمدہ پڑھتا ہے بہت اچھی تعلیم ہے اللہ تعالی لوگوں کواور ترقی دے اور اللہ آپ کی عمر میں برکت نصیب فرمائے اللہ ہمارے والدین کی مغفرت فرمائے آمین والد بزگوارفرماتے تھےکہ بچوں کے بغیر کھانے میں ذاٸقہ نہیں ہے
ہمیں تو یاد نہیں ہے غربت میں بھی رہ کر ہم لوگوں کو شاہی زندگی گزر نہ کروایا ہو اللہ ہمارے والدین کی بال بال مغفرت فرمائے ہم قارٸین سے گزارش کرتے ہیں کہ سورہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھ کر ایصال ثواب کردیں
محمد مامون رشید رشیدی خادم التدریس استاد شعبہ تجوید و قرأت مدرسہ طیب المدارس پریہار بن حضرت مولانا حافظ ہارون رشید صاحب المظاہری رحمۃ اللہ علیہ سابق استاد مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی
رابطہ نمبر :9162111430
Comments are closed.