بہار میں مہاگٹھ بندھن کو کامیاب کرنا بےحد ضروری ۔۔عبدالخالق ذاکر

بہار میں مہاگٹھ بندھن کو کامیاب کرنا بےحد ضروری ۔۔عبدالخالق ذاکر

 

( پریس ریلیز )

جالے۔۔ریاستی اور مرکزی سطح پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہی حکومت رہی ہے اس کے باوجود آج بھی بہار کا بیشتر خطہ زبوں حالی کا شکار ہے ۔تعلیم ،صحت ،سڑک جیسی بنیادی مسائل پر کچھ کام نہیں ہوا بلکہ صرف جھوٹی تشہیر سے پھر ووٹ لینے کا جھانسہ دیا جارہا ہے جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مدرسہ اسلامیہ وانجمن فلاح المسلمین سہسپور کے سکریٹری عبدالخالق ذاکرامینی نے کیا انہوں نے کہا کہ

اقلیتی طبقہ سمجھتےہیں کہ ہم غیرمحفوظ ہیں قطعی نہیں آپ محفوظ ہیں اور طاقت ور بھی لیکن شرط ہےآپ اپنی قوت کا صحیح استعمال کریں ؛وؤٹ آپ کی قوت ہے اسے چندسکوں میں مت بیچیں ؛یہ آپ کے تحفظات کے لئے بہت بڑا ہتھیار ہے اس کی قدر کریں اور متحد ہوکر اپناوؤٹ کم سےکم اپنی آنے والی نسل کی بھلائی کےلئےدیں ؛سنجیدگی سے غورکریں کہ آپ کس کو سپورٹ۔کریں گے تو آپ کی قوم اور وطن کا بھلاہوگا

عبدالخالق ذاکر نے کہاکہ ہماراملک گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے بھائی چارگی اور اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ملک کو دنگائی قوت اور فرقہ پرست طاقتوں سے بچانا بھی بے حد ضروری ہے موجودہ بہار اسمبلی انتخاب میں امن پسند عوام خصوصاً کسانوں مزدوروں دلتوں اور مسلمانوں کو چاہیے کہ پوری مظبوطی کے عظیم اتحاد کوکامیاب کریں

Comments are closed.