بدزبان کنگنا پر قانونی شکنجہ. @Wadoodsajid

ایم ودود ساجد
نغمہ نگار جاوید اختر نے اپنے وکیل کے ذریعہ آج اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملہ میں عدالت میں اپنا بیان درج کرایا ہے۔۔
کنگنا نے ریپبلک ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری کو مافیا چلا رہے ہیں اور ان مافیاؤں میں جاوید اختر اینڈ کمپنی اور مہیش بھٹ بھی شامل ہیں ۔۔
کنگنا رناوت نے یہ بھی کہا تھا کہ جاوید اختر لا مذہب ہونے کا ڈھونگ کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اس پر نظر رکھتے ہیں کہ کون اسلام دوست ہے اور کون اسلام مخالف۔۔۔
اس بدزبان اداکارہ کے خلاف ممبئی میں ہی کئی ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں ۔۔۔ دو مقدمے بامبے ہائی کورٹ میں بھی دائر ہوئے ہیں ۔۔ ایک ایف آئی آر بنگلور میں ہوئی ہے۔۔۔ آج ہی بامبے ہائی کورٹ میں وکیل علی کاشف دیشمکھ نے ایک رٹ دائر کرکے اس کا ٹویٹر ہینڈل suspend کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
واضح رہے کہ اس کی بہن رنگولی چنڈیل کا ٹویٹر ہینڈل ٹویٹر نے پہلے ہی سسپینڈ کردیا ہے۔۔۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے تبلیغی جماعت کو دہشت گردوں کی جماعت قرار دیا تھا۔۔ دونوں بہنیں آج کل ایک طرف جہاں شوسینا اور اس کے چیف اودھو ٹھاکرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بھی شرانگیزی کرتی رہتی ہیں ۔۔ شوسینا کا الزام ہے کہ کنگنا بی جے پی اور مرکزی حکومت کی ایماء پر یہ سب کر رہی ہے۔۔
Comments are closed.