کاماریڈی میں 2026 حج درخواست فارم کی خانہ پُری اور رہنمائی، ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی جانب سے عازمین حج کے لئے سہولت سے استفادہ کی خواہش

کاماریڈی، 9 جولائی (پریس نوٹ) حج، دین اسلام کا عظیم رکن اور فریضہ ہے جس کی ادائیگی ہر اُس مسلمان پر فرض ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ احادیث مبارکہ میں اس فریضے کی فضیلت اور اس سے غفلت برتنے پر سخت وعیدیں آئی ہیں۔ ایسے ہی روحانی سفر کی تیاری کے لیے ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے حج 2026 کے متوقع عازمین کے لیے مفت رہنمائی، فارم خانہ پُری اور دستاویزات اپلوڈنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔ ضلع حج سوسائٹی کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری نے تمام خواہشمند عازمین سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ دفتر سے رجوع ہوں تاکہ فارم وقت پر داخل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی الجھن یا تکنیکی دشواری سے بچنے کے لیے ابتدائی مرحلے سے مکمل رہنمائی دی جا رہی ہے۔ جس کے لئے ضروری دستاویزات پاسپورٹ (میعاد 31 دسمبر 2026 تک ہونا ضروری)، حالیہ پاسپورٹ سائز کلر فوٹو (خواتین کے لیے کان اور چہرہ واضح ہو) آدھار کارڈ، پین کارڈ، منسوخ چیک یا بینک پاس بک کا پہلا صفحہ (فوٹوکاپی) لے کر ضلع حج سوسائٹی، نزد راجا زیراکس، روبرو نیو بس اسٹینڈ، عامر ٹراویلس، کاماریڈی پہنچیں تمام معلومات درست اور مکمل فراہم کریں مطلوبہ دستاویزات صاف و واضح حالت میں جمع کریں آخری تاریخ سے قبل کارروائی مکمل کریں حافظ محمد فہیم الدین منیری نے کہا کہ حج ایک مبارک فریضہ ہے جس میں نظم، رہنمائی اور بروقت تیاری اہم عوامل ہیں۔ ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی، عازمین کے ساتھ ہر قدم پر معاونت کے لئے تیار ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ نمبرات نائب صدر ضلع حج سوسائٹی 9848218474 الحاج میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی ــ9959444430
Office District Hajj society Kamareddy
Aamer Travel Near Raja xerox New Bastand Kamareddy
Comments are closed.