مدھیہ پردیش : دیواس شہر میں دلخراش واقعہ پیش آیا، دو نوجوان ایک نومولود بچی کی لاش نالے کے پاس پھینک کر فرار

کانپور (مائرا فاطمہ) ایم پی کے دیواس شہر میں کیلا دیوی مندر کے قریب ایک نالے پر موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان نومولود بچی کی لاش نالے کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔
اہل علاقہ نے دیکھا تو انہیں ایک معصوم بچی کی لاش ملی۔
پہلے لوگوں کو لگا کوئی کتا یا بلی پھینکا ہوگا۔
جب قریب گئے تو نومولود بچی کی سر کٹی لاش ملی۔
لوگوں نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کر دی۔
واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوگیا۔
اس ہولناک واقعے سے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی جس نے ایک بار پھر معاشرے کے سامنے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ آخر کب تک معصوم بچیوں کے ساتھ ایسا ہوتا رہے گا۔
پولیس موقع پر جانچ میں جڑ گئی ہے تاکہ گنہگاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
Comments are closed.