ہر ضلع میں مسلم سماج کے مختلف مسائل حل کرانے کیلئےکل جماعتی یا کل سماجی ضلعی کورکمیٹی کا قیام ضروری ہے

سعید پٹیل جلگاؤں
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد واتفاق قائم رہنےاور ان کے ملیّ ، سماجی ،سیاسی ،معاشی اور دیگر اہم امور و عین وقت پر پیداہونے والے سنجیدہ اور پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لئے مجموعی ملی سطح پر مختلف ناموں سے مسلمانوں کے درمیان افہام و تفہیم کےذریعےمسائل کا حل تلاش کرنے یا کم از کم اتحاد و اتفاق پر قائم رہنے کے لئے سرگرم عمل کمیٹیاں کام کرتی ہیں۔جبکہ کئی اضلاع کی یہ کمیٹیاں خودنمائ ،من مانی ،سماجی رعب ،سیاسی اثرورسوخ کے غلط استعمال کی نذر ہوکر اس کا بستر لپیٹا ہوا نظرآتا ہے۔جبکہ کئی اضلاع میں اس طرح کا کوئی اسٹیج ہی نہیں ہے۔ ہر ضلع میں مجموعی مسلم سماج کے مختلف مسائل حل کرانےکیلئے ضلعی کورکمیٹی ضروری ہے۔ اس کے ذریعے مطالبات اور احتجاج انفرادی کام کےمقابلے میں زیادہ اثردار اور نتیجہ سے پر ہوں گے۔ کوئی بھی سماجی ،سیاسی ،ملیّ ،تعلیمی اور دیگر اہم امور میں کام کرنےوالی قیادت کو چاہئے کہ وہ کسی بھی پارٹی میں رہیں لیکن ملیّ مسائل حل کرنے کیلئے ضلع مسلم کورکمیٹی تشکیل دیں اور اسی کے حوالے سے کام انجام دے۔ایسے بہت سے یا اچانک پیدا ہونے والے مسائل کو یوں تو بہت سے سماجی ،ملیّ اور سیاسی خدمتگار حل کرنےکیلئے میدان میں آتے ہیں لیکن یہ ان کی انفرادی کوشش ہوتی ہے جو انتظامیہ اور حکومت تک اثر پیدا نہیں کرپاتی ، جس کا نتیجہ بےاثر ہوتا ہے۔انفرادی کوشش عوام میں اتنی مقبول نہیں ہوتی جبکہ مجموعی کوشش کو سماج اور عوام پسند بھی کرتی ہیں۔اس لئے مسلم سماج ہر ضلع میں تمام کی شمولیت والی کورکمیٹی تشکیل دےکر اس کے حوالے سے قوم و ملت کے کام انجام دئیے جائیں۔ہاں بہت سے اضلاع میں یہ تجربہ کے تحت مسلم قیادت اس کام کو بخوبی انجام دےرہی ہیںجوکہ بہت زیادہ کامیاب ہے۔یہ کورکمٹیاں مختلف ناموں سے سرگرم عمل ہیں۔جس میں اہم اور لیڈ رول علمائےکرام کا ہوتاہے اور بقیہ حضرات اپنا اپنا فرض اس قیادت کی نگرانی میں ادا کرتے ہیںجوکہ قابل ستائش ہے۔
ہر ضلع میں قوم کی سماجی ،سیاسی ،تعلیمی ،اقتصادی ،ملی اور دیگر بہت سے مسائل قدر مختلف ہے۔لیکن اس کامطلب یہ نہیں ہوناچاہئے کہ تم ہمارے ہی حوالے ہوجاؤ بلکہ اس اسٹیج میں ادنیٰ اور اعلیٰ کافرق کئے بنا مسلمانوں کی تمام ذات برادریوں کو نمائندگی ملنا چاہئے۔ معاشرتی ، سیاسی ،معاشی ،تعلیمی ،ثقافتی ،بلدیاتی اور دیگر اہم مسائل میں ہمارے علاقے جس میں بہت سے مسائل فوری طور پر حل طلب ہوتے ہیں۔آج ہر شہر اور ہر علاقہ میں مختلف مسائل یا یکساں مسائل بھی ہوتے ہیں جنھیں جان بوجھ کر طول دیاجاتا ہے یا ان کے حل کرانے میں ٹال مٹول کی جاتی ہے۔ بہرحال جو کچھ بھی ہو اور آپ کسی بھی سیاسی جماعت یا کسی بھی سماج سے تعلق رکھتے ہو ں، آپ کو چاہئے کہ سب کے ساتھ مل کر یاسب کے ساتھ رہ کر کام کریں۔اور اپنے سیاسی ،سماجی اور معاشی طاقت سے مجموعی مسلم سماج کے کام کرنے اور مسائل کو حل کرانے میں مددگار بنیں۔اس لئے ہر ضلع میں ایک ضلعی کور کمیٹی تشکیل دی جائےاور تمام کارکنان اسی کے ماتحت اپنےحصے کی ذمہ داری نبھائیں ۔اور اپنے کسی بھی بھائی کو رسوا نہ کرے۔ہم کسی بھی پارٹی یا ملی تنظیم میں رہیں لیکن ملیّ مسائل حل کرنےکےلئے ضلع مسلم کورکمیٹی ضرور تشکیل دیں،کیونکہ عوام اسی طریقہ کار کو پسند کرتی ہیں۔اجتماعیت ہی میں خیروبرکت ہے۔
Comments are closed.