تین ہائیکورٹس۔۔۔۔ تین فیصلے. @Wadoodsajid

ایم ودود ساجد

1- پنجاب اینڈ ہریانہ ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے مسلم مرد ( اور اس کی دوسری بیوی) کو پولیس پروٹیکشن دینے کی ہدایت دی ہے۔۔۔

2- الہ آباد ہائیکورٹ نے متھرا کے نند بابا مندر میں نماز ادا کرنے والے خدائی خدمتگار کے صدر فیصل خان کو یہ کہہ کر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کہ انہوں نے کوئی نقض امن نہیں کیا اور نہ ہی وہ مندر کے "مقدس مقام” (Sanctum Sanctorum) میں داخل ہوئے ۔۔ انہوں نے نماز کا وقت ہوجانے پر پجاری کی اجازت سے فاصلہ پر نماز ادا کی۔۔

3- ممبئی ہائیکورٹ نے دسمبر 2019 میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے کی پاداش میں ماخوذ افراد کو یہ کہتے ہوئے پیشگی ضمانت دیدی کہ ان کے خلاف توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔۔

مذکورہ تینوں معاملات میں اور خاص طور پر موخر الذکر دو معاملات میں نصف درجن سے زائد سخت دفعات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔۔ (تفصیلات پھر کبھی).

Comments are closed.