ڈپٹی قونصل جنر ل آف جاپان توشیریو کانیکو کی مولانا حلیم اللہ قاسمی سے ملاقات

 

ممبئی(پریس ریلیز)

ڈپٹی قونصل جنر ل آف جاپان ( ممبئی) توشیریو کانیکو نے آج دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر میں صدر جمعیۃ علما مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی، قانونی مشیر ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی و دیگرسے ملاقات اور مسلمانوں کے موجودہ حالات اور جمعیۃ علماء کے تعلق سے سیر حاصل گفتگو کی، دوران ملاقات قونصل جنرل کا گلدشتہ اور شال سے مولانا حلیم اللہ قاسمی نے استقبال کیا۔ دورران ملاقات مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ڈپٹی قونصل جنرل کو جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ سے آگاہ کیا اور آزادی ہند کی لڑائی میں جمعیۃعلماء ہند کے اکابرین کی قربانیوں ، ملک کی تقسیم سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی پالیسی و دیگر ملی امور پر روشنی ڈالی۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہندوستانی مسلمانوں کی ایک قدیم تنظیم ہے جس کا قیام1919 میں عمل میں آیا تھا۔ جمعیۃ علما ء کے اکابرین نے آزادی کی لڑائی میں بہت ہی اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا تھا ، جمعیۃ علماء ہند نے آزادی کے بعد ملک کے بٹوارے کی مخالفت کی تھی۔جمعیۃعلماء فرقہ وارانہ ہم آہنگی میںیقین رکھتی ہے ۔ملک کے تمام شہریوں کو آئین ہند نے مساوی حقوق دیئے ہیں۔

مولانا حلیم اللہ قاسمی نے دوران گفتگو مزید کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو مختلف مسائل درپیش ہیں ۔پچھلے چند برسوں سے فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوا ہے،لیکن یہ ہمارے داخلی مسائل ہیں،بہت سارے معاملات عدالت میں بھی ہیں ۔ان سب کے باوجود ہمارے ملک کے آئین نے تما م باشندوں کو اپنے مذہبی شناخت کے ساتھ زندگی گزارنے کی آزادی دی ہے ۔ حالیہ دنوں ان سب میں قدرے دشواریاں پیش آرہی ہیں ، لیکن ہم ان کے حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ،ہمیں امید ہیکہ بہت جلد حالات سازگار ہو جائیں گے ۔

دوران ملاقات ڈپٹی قونصل جنر ل آف جاپان توشیریو کانیکو نے کہاکہ جاپان کا مسلم ممالک سے ہمیشہ سے اچھا رشتہ رہاہے نیز ممبئی میں جاپانی لوگ گذشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی سماج میں ہر مذہب کو عزت و احترام کی نظروں سے دیکھا جاتاہے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے شولاپور میں تعمیرکیئے جانے والے کالج کی انہوں نے سراہنا کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی نیز جمعیۃ علماء کے پلیٹ فارم سے سماجی و فلاحی خدمات کی بھی انہوں تعریف کی۔

Comments are closed.