اجین کا ماحول خراب کرنے میں آر ایس ایس کے ساتھ پولیس کا بھی تعاون۔

 

ڈاکٹر عابد علی مدنی
(مجلس اتحاد المسلمین شاجاپور، ایم پی)

آج کل، رام مندر کے نام پر ریاست کے ہر شہر میں دکانیں کھولی جارہی ہیں اور ریاست میں ماحول خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جس کی شروعات منصوبہ بند طریقے سے اجین (ایم پی) سے ہوچکی ہے۔

مگر گودی میڈیا غلط افواہوں کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جیسا کہ وہ ہر بار کرتی ہے۔

واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ کل 25 دسمبر 2020 جمعہ کی نماز کے وقت بجرنگ دل ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ ایک جلوس کی شکل میں جارہے تھے جیسے ہی اجین کا مشہور مسلم علاقہ "بیگم باغ کالونی” آیا جلوس میں شامل لوگوں نے اشتعال انگیز نعرے بازی اور پتھراؤ کرنا شروع کردیا، یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہورہا تھا اور پولس تماشہ بین بن کر کھڑی تھی۔ جس پر کچھ مسلمان نوجوانوں نے صورتحال خراب نہ ہو اس لئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی، جب کہ گودی میڈیا اس کے برعکس کہہ رہا ہے جو گمراہ کن، افواہ اور مسلمانوں پر بے بنیاد الزام ہے۔ مذکورہ خبریں براہ راست ناظرین پر مبنی ہیں۔

Comments are closed.