Baseerat Online News Portal

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر

از قلم، مہک سحر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

اُجلے مرغزاروں میں روتی مائیں ,سسکتی بہنیں
بے آبرو ہو رہیں بے کس اور بے سہارا بیٹیاں
تاریخ کے اوراق پلٹ تو بن خالد خالد کی شمشیر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

گونجتی ہیں یتیموں کی پکاریں جو ہر دم
مسلم قوم کے غیور نوجوانوں کو للکاریں
آؤ بھائیوں توڑ ڈالو ہماری غلامی کی زنجیر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

نوحہ کناں ہیں لاشے معصوم بے خطا بچوں کے
پتھرا دیں آنکھیں لہو میں ڈوبی بیٹیوں نے
مانگتے ہیں در دیوار اب اپنے خوابوں کی تعبیر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

سیکھ سبق کیسے اٹھے تھے اک بیٹی کی آواز پر
بصرہ سے سندھ تک ابن قاسم کی شجاعت کے علم
ہلا ڈالے کفار کے دربار اور توڑ دی ہر ظلم کی زنجیر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

ہمیشہ رہا ماضی شاندار اسلام کے وفا شعاروں کا
تابناک رہے گا تیرا نام بھی تاریخ میں سر فہرست
ابو عبیدہ ,خالد ,طارق کی مانند بن جا بہادر دلیر

اٹھ مسلم جواں تجھے پکارے ریاستِ کشمیر
جنت نظیر بن چکی ہے اب حسرت کی تصویر

Comments are closed.