Baseerat Online News Portal

شُکر ادا کر نہ سکی

 

*از قلم: مصباح نواز(پنڈدادنخان)

اَمروز میں بیٹھی مُصّلے پر، جو گئی نظر تیری رحمت پر
اِک قیاس دِل سے ہو کہ گُزرا، تیرا شُکر ادا کر نہ سکی

تِیری ذات ہے سب سے اعلٰی بھی، تِیرا شُکر بھی ہم پہ واجب ہے
تو نے مُجھ کو نوازا ہر شے سے، پر تِیرا شُکر ادا کر نہ سکی

تُو جنگلوں میں، صحراؤں میں، تُو خُشکی پر، تُو دریاٶں میں
مُحیط تیرا سایہ ہر شے پہ، پر تیرا شُکر ادا کر نہ سکی

تُو نُور ہے فَلک کا بھی، تُو رازق ہے زمین پہ بھی
تیرے حُسن کے جلوے ہر شے پہ، پر تیرا شُکر ادا کر نہ سکی

تُو تو برتر ہے، عظیم ہے، میں فقط خاک کا پُتلا مصباح
تُو نے مُجھ کو نواز ہر شے سے، پر تِیرا شُکر ادا کر نہ سکی

Comments are closed.