Baseerat Online News Portal

حمد

کوئی ثانی نہیں تیرا اس زمانے میں

تو ہی واحدو یکتا ہے اس کارخانے میں

تو خالق ہے، مالک ہے، رازق ہے مولا
کمی کہاں ہے تیرے خزانے میں

تو مصور ہے، حسیب ہے، جلیل ہے مولا
تو مکمل مجاز ہے اس سارے کارنامے میں

تو شاہ کو گدا اور فقیر کو بادشاہ کر دے
اک رمز تیرا کافی ہے گھٹانے اور بڑھانے میں

اس قادر مطلق کا کس نے بھید پایا ہے
محوِحیرت ہوں بشر کے دم کے آنے جانے میں

*طاہرہ* *لیاقت(چکنمبر 24ایم بی* )

Comments are closed.