« نعت پاک » سرور دو جہاں شاہ دنیا و دیں

سرور دو جہاں شاہ دنیا و دیں
آپ صادق امیں رحمۃ العالمیں
آپ شاہ ہدی آپ بدر الدجیٰ
کوئی آیا جہاں میں نہ تجھ سا حسیں
آپ کا فضل معراج سے ہے عیاں
آپ پہونچے جہاں کوئی پہونچا نہیں
سدرۃ المنتھی رک گئے جبرئیل
آپ تنہا ہی پہنچے ہیں عرش بریں
سارے نبیوں میں اونچا مقام آپ کا
خاتم الانبیاء خاتم المرسلیں
جگمگایا جہاں نورایمان سے
آپ ہی ہیں ہدایت کے ماہ مبیں
آپ پر ہو کروڑوں درود وسلام
اے حبیب خدا اے شہنشاہِ دیں
از ___________
مفتی محمد اشفاق صاحب قاسمی
استاذ دارالعلوم امدادیہ ممبئی
9224444184
Comments are closed.