الوداع اے ماہ رمضاں

انعم نثار ،ممبرا (ممبئی )
غمگین سا ایک فرمان آ رہا ہے
اے امت مسلماں، رمضان جا رہا ہے
یہ پیارا مہینہ جو تھا رحمت کا
یہ حسین وقفہ جو تھا برکت کا
یہ نعمتوں کی دولت ختم ہونے والی ہے
توبہ کرنے کی مہلت ختم ہونے والی ہے
نیکیاں بھی کرنی ہے، مغفرت بھی کروانا ہے
رب کے دربار میں کچھ درجہ بھی کمانا ہے
اے ماہ رمضان، فرض بہت ہے وقت ہے کم
تیرے جانے پر اب تو، آنکھیں ہماری ہے پر نم
یہی دعاء ہے انعمؔ، اللہ سے، کہ قبول ہو سب کی عبادت
اب اس دنیا کو، جلد مل جائے، کورونا سے بھی راحت
Comments are closed.