کھال صنعت کے ماہرین سے اپیل

بقلم: مفتی محمد اشرف قاسمی

مہدپور،اُجین(ایم پی)

کھال ایک مفید اورکارآمد شیء ہے،اس وقت کھال کی جگہ دوسری مصنوعات کو فروغ دے کر سرمایہ دارانہ نظام کو مضبوط کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔کھال کی جگہ دوسری مصنوعات کی وجہ سے یہی نہیں کہ کھال کی قیمتوں میں گراوٹ آرہی ہے، بلکہ کھال سے مربوط چھوٹے چھوٹے کارخانے اور ادارے متأثر ہورہے ہیں۔ اگرعام لوگ کھالوں کو قابلِ استعمال بنانا سیکھ لیں تو یہی نہیں کہ عام لوگ بگ بازاروں اور سرمایہ داروں کی نظر بد سے اپنے روپیوں کو بچا کر خانگی صنعت کے ذریعہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں اور بہت سے چھوٹے چھوٹے روزگار کے ادارے شروع ہوسکتے ہیں، بلکہ سرمایہ دارانہ نظام اور سسٹم کو توڑنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ع

اُٹھّو! مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخِ اُمَرا کے درودیوار ہِلادو
گرماؤ غلاموں کا لہُوسوزِ یقیں سے
کُنجشکِ فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو
جس کھیت سے دہقان میسر نہ روزی
اس کھیت کے ہرخوشہ گندم کوجلادو
چمڑے یا لیدر کی صنعت اوراس کی تعلیم میں کبھی یہ اس بات کا خیال بھی نہیں آناچاہئیے کہ یہ کمزور قوموں کاکام ہے، اور اس کے کاریگروں کو چمارکہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ ایک جائز اورحلال پیشہ ہے۔
ایک دنگا جیوی اور دنیا کی سب سے بھد بھدقوم جس نے آج تک عام انسانوں کو فائدہ پہونچا نے والی ایک چیزحتی کہ ایک سوئی بھی نہیں بنائی ہے۔ لیکن اپنے دماغ کوشاطرانہ طور پر استعمال کرکے اپنے علاوہ ملک کی دیگر قوموں کو ذلیل ورسو بنائے رکھنے اور انھیں ذلیل ہونے کااحساس کرانے کے لیے مظلوموں کے جائزوحلال کاروبارکو اس طرح بھونڈے انداز میں پیش کرتی رہی ہے۔ جب کہ سب سے ذلیل قوم وہی ہے جو کسی ایک چیز کی ایجاد کے بغیر مفت خوری کے لیے کاریگروں اور محنت کشوں کو رُسوا کرنے کی برابر کوششیں کرتی رہتی ہے۔
اس لیے لیدر صنعت کے ماہریں سے اپیل ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ عام لوگوں کو اولاً کھال کوصاف اور کلین کرنے کے طور وطریقوں اور کیمیکلس کی رہنمائی کریں۔ اور اسی کے ساتھ اس بات کی تعلیم کے لیے بھی چھوٹے چھوٹے ویڈیوکلپس بنائیں کہ لیدرسے کون کون سی اشیاء کس کس طرح بسہولت بنائی جاسکتی ہیں؟
کھالوں کوصاف کرنے اور قابل استعمال بنانے والی ویڈیو کلپس عید الاضحی سے پہلے پہلے خوب وائرل کی جائیں تاکہ قربانی کی کھالوں سے مختلف استعمالی اشیاء بنانےمیں لوگوں کو مدد مل سکے۔

کتبہ:
محمد اشرف قاسمی،
خادم الافتاء: شہر مہدپور، اُجین،(ایم پی)
12ذی قعدہ 1442ء
مطابق 23جون 2021ء

ashrafgondwi@gmail.com

Comments are closed.