اس وائرس کرونا نے رنجور کر دیا

 

شہناز عفت ممبئی

اس وائرس کرونا نے رنجور کر دیا

یعنی کہ خون رونے پہ مجبور کر دیا

نازل خدائے پاک کا ایسا ہوا عذاب
گھر میں ہر ایک شخص کو محصور کر دیا

حسرت بھری نگاہ سے بس دیکھتے رہیں
اک دوسرے سے اتنا ہمیں دور کر دیا

کچھ اس طرح کی لے کے وبا آیا وائرس
گھر میں ہر اک کو رہنے پہ مجبور کر دیا

سارے جہاں میں پھیل کے منحوس وائرس
کتنے گھروں کی خوشیوں کو کافور کر دیا

یہ وائرس زمانے میں جب رونما ہوا
عِفّت حیات کتنوں کی ناسور کر دیا

شہناز عِفّت
ممبئی

Comments are closed.