کافر کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا !

 

احساس نایاب ( شیموگہ، کرناٹک )
ایڈیٹر گوشہ خواتین و اطفال بصیرت آن لائن

بیشک میرا رب سچا ہے
ہماری آنکھوں کے آگے اکثر کئی چیزیں کئی معاملات، کئی واقعات ایسے پیش آرہے ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم مایوس افسردہ ہوجاتے ہیں اور اُس پریشانی و بےبسی کے عالم میں ہم اکثر اللہ سبحان تعالی سے شکوے شکایتیں کرنے لگ جاتے ہیں اور اپنے رب کریم سے بار بار یہی سوال کرتے ہیں کہ یااللہ یہ حالات ہمارے ساتھ ہی کیوں ؟؟؟
اپنے محبوب کی امت کے ساتھ ہی کیوں ؟؟؟
لیکن اُس وقت ہم اُن حالات کے پیچھے اللہ سبحان تعالی کی مصلحت کو سمجھ نہیں پاتے کیونکہ کہیں نہ کہیں یہ پریشانیاں، تکالیف اور یہ نقصانات کسی بہت بڑے نقصان کو روکنے کے لئے ہے یا اپنے مومن بندوں کو آزمانے کے لئے ہے ۔۔۔۔۔
اللہ سبحان تعالی ایک طرف ظالموں کو ڈھیل دے کر انہیں ہر جگہ غالب کرکے اپنے بندوں کے صبر ، شکر، ایمانی جذبہ ، ایمانی پختگی و حوصلے کو آزمارہے ہوتے ہیں تو وہیں دوسری جانب دشمناں اسلام کی سازشوں اُن کے چہروں کو بےنقاب کررہے ہوتے ہیں تاکہ مسلمان سنبھل جائیں، وقت رہتے اپنے رب کی طرف راغب ہوجائیں اور حالات پہ غور و فکر کرتے ہوئے حق و باطل کے درمیان کا فرق سمجھ سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم یہ بار بار کہیں گے بیشک میرا رب سچا ہے اور کافر کبھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔۔۔
آج ریاست کرناٹک کے حالات کو دیکھ کر تو ہمارا یقین مزید پختہ ہوچکا ہے اور ہمیں یوں محسوس ہورہا ہے کہ ریاست بھر میں حجاب کی مخالفت میں جو ہنگامہ مچا ہے وہ بیشک اللہ سبحان تعالی کی طرف سے ہماری اُن مسلم بچیوں کے لئے ایک اشارہ ایک پیغام اور عبرت ہے جو سنگھی ہندو لڑکوں کے بہکاوے میں آکر مرتد ہورہی ہیں….
آج بیشک ان گمچھا دھاری سنگھیوں کی گندی نیتوں کو اللہ سبحان تعالی نے مسلم بچیوں کے آگے بےنقاب کردیا ہے … جو کل تک اسکول، کالجس و دفاتر میں ان سنگھیوں سے میل جول بڑھا رہی تھیں ، پیار محبت کے جھانسے میں آکر ان سے تعلقات قائم کرتے ہوئے مرتد ہورہی تھیں ۔۔۔۔۔ ساتھ ہی اُن مسلم والدین کے لئے بھی یہ ایک سبق ہے جنہیں اپنے بچوں کا سیتا گیتا ، رام اور رمیش کے ساتھ گاڑیوں میں گھومنے پھرنے سے کوئی اعتراض نہیں تھا ، یہاں تک کہ ان سنگھیوں کی مسلم گھروں کی رسوئی اور بیڈرومس تک رسائی ہوچکی تھی، آج اُن تمام مسلم والدین اور خود کو لبرل کہنے والے مسلمانوں کو یہ بات سمجھنی اور ماننی ہوگی کہ کافر کبھی آپ کا دوست، آپ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا
قرآن پاک میں اللہ سبحان تعالی کا یہ واضح فرمان ہے جس کو مسلمانوں نے جھٹلادیا تھا ، لیکن آج اپنے اس پاکیزہ کلام کو سچ ثابت کرنے کے لئے اللہ سبحان تعالی نے ایک بار پھر ان چڈی دھاری سنگھیوں کو بےنقاب کیا ہے جس میں کئی خود کو سوکالڈ سیکولر کہنے والے بھی شامل ہیں جو آج حجاب کو مسلم خواتین کی تعلیم اور کامیابی کے لئے رکاوٹ کہہ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔
ہم ہرگز یہ نہیں کہتے کہ ہر ہندو بُرا ہے ، ہم یہ بھی نہیں کہیں گے کہ غیر مسلمانوں سے قطع تعلق کرلین یا مشکل وقت مین اُن کی مدد ، ان سے ہمدردی ، حسن سلوک کرنا چھوڑ دیں، مانا ہر ہندو بُرا نہیں ہوتا اور الحمدللہ آج بھی ایسے کئی ہندو موجود ہیں جو دھرم سے بڑھ کر انسانیت کو فوقیت دیتے ہیں، لیکن افسوس ایسے لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں ۔۔۔۔۔
اس لئے محتاط رہیں، ان پہ اعتبار نہ کریں اور جو بھی ہورہا ہے اُس پہ غور و فکر کریں دوستی اور محبت کے نام پر اپنے بچے بچیوں کو نفرتوں و سازشوں کی بھینٹ چڑھنے نہ دیں ۔۔۔۔۔۔۔
قسم سے یہ کبھی آپ سے پیار، محبت دوستی یا ہمدردی نہیں کریں گے، ہندوتوا کے آگے ان کی انسانیت ڈھیر ہوجائے گی، جس کی کئی مثالیں ماضی میں مل چکی ہیں جہاں کبھی ایک تھالی میں کھانے والوں نے ہی اپنے پڑوسی مسلمانوں کی گردنوں پہ چھوری چلائی ہے ، سربازار اُن کے گھروں کی آبرو نیلام کی گئی ہے ۔۔۔۔۔
یہ دوغلے ہیں دو منہ والے سانپ ہیں جو کبھی بھی زہر اُگل سکتے ہیں ۔۔۔۔۔
انہیں آنکھیں کھول کر غور سے دیکھو بالخصوص مسلم بچیاں گلے میں کیسری گمچھا پہنے یہ وہی لڑکے لڑکیاں ہیں جو کل تک آپ کے ساتھ ایک ہی کالج، ایک ہی کلاس، ایک ہی ٹیوشن میں ایک ہی بینچ پر بیٹھتے تھے اور ایک ہی دفتر میں ساتھ کام کرتے ہیں، جنہیں کل تک آپ اپنا دوست سمجھ رہے تھے ، لیکن آج وہ آپ کے پردے ، حجاب کی مخالفت میں سڑکوں پر ریلیاں نکال رہے ہیں ، آپ کی ذات پہ گندی گندی گالیان بک رہے ہیں ، سوشیل میڈیا پر آپ کو نیلام کیا جارہا ہے ، آپ سے آپ کے حقوق چھینے جارہے ہیں، آپ کے ساتھ جنسی درندگی کرنے، آپ کو بازاروں میں نچوانے کی سازشیں کررہے ہیں اور افسوس کہ ایک حد تک وہ کامیاب بھی ہوچکے ہیں ہماری کئی مسلم بچیاں ان کی چکنی چُپڑی باتوں مین آکر مرتد ہوچکی ہیں اور آج ان کے جال میں پھنس کر تلملارہی ہیں ، ان کے چنگل سے نکلنے کے لئے رو رو کر فریادیں کررہی ہیں ۔۔۔۔۔۔
خدارا آپ ان سے عبرت حاصل کریں اور ان کے خوفناک چہروں کو پہچانیں ۔۔۔۔۔۔
ہماری اپنی تمام عزیز بہنوں سے عاجزانہ گزارش ہے خدارا اللہ سبحان تعالی کے اس اشارے اس پیغام کو سمجھیں اور ان خبیثوں سے دور رہیں, ان کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں, یہ پہلے بھی آپ کے دشمن تھے ، آج بھی دشمن ہیں اور ہمیشہ دشمن ہی رہیں گے
بیشک ان کا مقصد آپ کو اور آپ کے والدین کو دنیا و آخرت میں ذلیل و خوار کرنا ہے، آپ اپنے والدین کو اُن کی بےلوث محبت کا بدلہ رسوائی نہ دیں اور تاقیامت اپنی قوم کا سر بلند رکھیں ۔۔۔۔۔۔ :'(

Comments are closed.