Baseerat Online News Portal

ایک لڑکی جس نے بھاجپا کے چانکیہ کو گھر گھر اور گلی گلی جانے پر مجبور کیا

 

ڈاکٹر طارق ایوبی

تفصیلات کے مطابق آج کا پولنگ فیصد اچھا رہا ہے۔ تقریبا ۶۰ فیصد پولنگ ہوئی۔
کیرانہ یوپی الیکشن کی ہاٹ سیٹ بن گیا تھا، لیکن وہاں تقریبا ۷۰ فیصد ریکارڈڈ پولنگ ہوئی۔ ناہید حسن کو زبردستی جیل بھیجا گیا، پلاین کو موضوع بنایا گیا،اور مد مخالف جماعت کو ٹارگٹ کیا گیا کہ وہ کرمنل اور ہندو دشمن کو ووٹ دیتی ہے، نوجوان بہن نے بھائی کا الیکشن اس حال میں لڑا کہ ماں گھر میں نہیں، بھائی جیل میں اور باپ دنیا سے جا چکا، عالم یہ کہ بھاجپا کا چانکیہ گلی گلی گھر گھر ہاتھ جوڑتا پھر رہا تھا، اقرا منور حسن سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ اپنے مد مقابل امیدوار سے اپنا مقابلہ کیسے دیکھتی ہیں، اقرا نے کہا میرا مقابلہ بھاجپا امیدوار سے ہے ہی نہیں، میرا مقابلہ تو دیش کے وزیر داخلہ اور پوری بھاجپا سے ہے، یقین جانیں اس سیٹ پر بھاجپا کی ہار کا لطف ہی کچھ اور ہو گا۔

کیرانہ کی ریکارڈ پولنگ اس بات کا بڑا ثبوت ہے کہ اقرا فتحیاب ہوئی ہے(الا یہ کہ ہاٹ سیٹ کے لیے کوئی دھاندلی طے کی گئی ہو جیسا کہ شاملی سے بعض خبریں آئیں) ویسے اگر جاٹوں نے بھاجپا کو ووٹ نہیں دیا ہے تو رزلٹ میں الٹ پھیر پر ایک ملک گیر احتجاج ای وی ایم کے خلاف تو بنتا ہے۔ ویسے بھی ۹ مارچ تک ان مشینوں کی حفاظت کون کرے گا، الیکشن کمیشن تو خود اپنے ہی محفوظ نہ ہونے کے سارے ثبوت دے چکا ہے۔ چناؤ ۱۰ فروی سے شروع اور نتائج ۱۰ مارچ کو بس اللہ ہی حفاظت فرمائے۔

Comments are closed.