اتوار کے دن شہر شیموگہ میں ایک ہی دن مین تین قتل

احساس نایاب شیموگہ کرناٹک

 

اتوار کے دن شہر شیموگہ میں ایک ہی دن مین تین قتل پیش آئے ، سوڈے بیل مین ہفتہ کی رات 11:30 بجے دو مسلم نوجوانوں کا بیہمانہ قتل کا معاملہ سامنے آیا اور اتوار کی شام تقریبا 9 بجے ہرشا نامی بجرنگ دل کے کارکن پہ شہر کے سگیھٹی علاقے کے قریب کامت پٹرول بنک کے پاس کار میں سوار نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ، زخمی ہرشا نے اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا جس کے بعد مقتول ہرشا کے ساتھیوں نے اسپتال مین ہنگامہ مچاتے ہوئے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ مین توڑ ہھوڑ کی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے مسلم علاقے کلارکپیٹ اور سگھیٹی نال بندواڈی میں گھُس کر مسلمانوں کے گھرون پہ پتھربازی کی گئی اور گھرون مین گھُس کر توڑ پھوڑ کی گئی اس دوران کئی گاڑیوں کو بھی ہٹرول ڈال کر نظرآتش کیا گیا ہے ، ایک مدرسہ کے اندر گھُس کر کافی نقصان پہنچایا گیا ہے ، مقامی لوگون کے مطابق دوسو سے تین سو ہندو لڑکے چہرے پہ نقاب لگائے جئے شری رام کہتے ہوئے علاقے میں گھُس کر آتنگ مچاتے رہے اور پولس کے پہنچتے ہی پیچھے کے راستہ سے بھاگ نکلے ۔۔۔۔۔۔

خبرون کے مطابق مذمت کررہے مسلمانوں پر پولس نے لاٹھی چلائی ہے، ساتھ ہی فسادی لڑکوں پر بھی پولس کی لاٹھی چارج ہوئی ہے ۔۔۔۔۔۔

فی الحال شہر مین سیکشن 144 لگادیا گیا یے اور شہر کے تمام اسکول کالجس کو چھٹی دے دی گئی ہے، شہر کے حالات ابھی بھی کشیدہ ہیں ، ہرشا کے قاتلوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے ، ہولس کاروائی کررہی ہے اس دوران شہر میں ہولس چوکسی بڑھادی گئی ہے اور حالات پہ قابو پانے کی کوشش جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

Comments are closed.