کم عمری میں قرآن پاک حفظ کرکے میرے بیٹے نے زندگی کی سب سے بڑی تمنا پوری کردی ہے

 

ابو عافیہ فہیم الدین رحمانی

 

حافظ ابو حذیفہ رحمانی بن حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی چیرمین شیخ الھند ایجوکیشنل ٹرسٹ،ناظم اعلیٰ ،مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام انعام وہار لونی، و مدرسہ عربیہ ھدایت الاسلام مانسہ پنجاب ، و امام و خطیب جامع مسجد انصار وہار لونی ، سکریٹری،جمعیۃ علماء ہند شہر لونی نے صرف بارہ مہینے کی مدت میں بغیر ناظرہ کئے ہوئے پورا قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے یہ مفتی صاحب کی جدو جہد اور انتھک کوششوں کانتیجہ ہے کہ سال گزشتہ لاک ڈاؤن میں مدارس کے نظام بند ہونے کی وجہ سے مصروفیات میں کمی آئی تو انھوں نےموقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے پوری توانائی اپنے ننھے بچے کو حفظ کرانے پر صرف کی اور بچے نے بھی اپنے والد کی محنت کو ضائع کئے بغیر کام کو سر انجام دیتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے دونوں کی محنتوں کو قبول فر ماکر یہ صلہ دیا کہ بچے نے حفظ قرآن مکمل کرلیا جب کہ اس وقت اس بچے کی عمر تقریباً آٹھ سال ہے، بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچے کو عالم با عمل بنائے اور خاندان بالخصوص والدین کے لئےنجات کا ذریعہ بنائے* آمین

 

شائع کردہ” مدرسہ عربیہ ھدایت الا سلام انعام وہار لونی غازی آباد،

8010819408، 9313372987

Comments are closed.