Baseerat Online News Portal

لو آج ہم بھی صاحبِ ایوارڈ ہوگئے

خان افسر  علی قاسمی

منیجنگ ڈائریکٹر بصیرت آن لائن

 

ادارہ دعوۃ السنۃ ممبئی مہاراشٹر نے اپنے پچیسویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم کے اختتامی اجلاس میں میری صحافتی خدمات کے اعتراف میں مجھے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ سے نوازا، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہ ایوارڈ انجمن اسلام ممبئی کے صدر، ملک کے عظیم دانشور، ماہر تعلیم الحاج ڈاکٹر سید ظہیر قاضی کے ہاتھوں سے عطا کیا گیا، میں اس خوشی کے موقع پرسب سے پہلے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس ایوارڈ کے لائق بنایا اور ملک کے بے شمار لائق ترین صحافیوں میں سے مجھے منتخب کروایا.

ادارہ دعوۃ السنۃ ممبئی کے بانی محترم مولانا محمد شاہد ناصری الحنفی حفظہ اللہ ورعاہ اور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس لائق سمجھا اور قابل ترین افراد میں سے اس بیش قیمتی ایوارڈ کے لیے مجھے منتخب کیا، واضح رہے کہ ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی مہاراشٹر ملک کا پہلا ایسا ادارہ ہے جس نے میری صلاحیتوں کا اعتراف ایوارڈ دے کر کیا ہے.

 

یہ ایوارڈ بظاہر مجھے دیا گیا ہے؛ لیکن حقیقت میں یہ ایوارڈ بصیرت میڈیا ہاؤس کی ایماندار، مخلص اور محنتی ٹیم کی انتھک اور مخلصانہ محنتوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے اور بصیرت میڈیا ہاؤس کی حقائق پر مبنی صحافتی خدمات کا اعتراف بھی ہے.

Comments are closed.