Baseerat Online News Portal

اعلان داخلہ  برائے شعبہ تخصص فی الافتاء/ جامعہ رحمانى، خانقاہ، مونگير

 

” جامعہ رحمانى، خانقاہ، مونگير” ايك تعليمى اور تربيتى ادارہ ہے۔ تقريبًا ايك صدى سے يہاں قرآن وحديث، فقہ ومعقولات اور ديگر علوم وفنون كى تعليم دى جارہى ہے۔ الحمد للہ! حالات اور ضروريات كے مطابق جامعہ رحمانى نے ملكى پيمانے پر ہميشہ مسلمانوں كى علمى و دينى اور قومى وملى رہنمائى كى ہے۔ اسى روايت كى سنہرى كڑى فقہ وفتاوى ميں تخصص كے لئے ايك نئے شعبہ كے قيام كا فيصلہ ہے۔

شعبہ تخصص فى الإفتاء كے اھداف ومقاصد:

مسلمانوں میں صحیح طریقے پر علوم اسلامیہ کی تبلیغ و ترویج، دینی مسائل واحکام کی نشر و اشاعت، ملکی وعالمی پیمانے پر اسلامی تہذیب وثقافت اور علوم دینیہ کی بقاء وآبیاری کے لیے جامعہ رحمانى كے سرپرست، امير شريعت، حضرت مولانا سيد احمد ولى فيصل رحمانى صاحب مدظلہ العالى نے یہ طے كيا ہے كہ منتخب فضلاء کو فقہ وفتاوى كى خصوصی تربیت دی جائے؛ تاکہ وہ:

جديد وقديم فقہى ذخائر سے واقف ہو سكيں۔

دلائل شرعيہ كى روشنى ميں نئے مسائل كا استنباط و استخراج كر سكيں۔

كتاب وسنت اور فقہى مصادر سے استدلال كے ساتھ ساتھ معقول طريقے پر احكام كى تطبيق كر سكيں۔

فتویٰ نویسی کے فن اور نئے پیچیدہ فقہی مسائل کی تحقیق كا اپنے اندر ملكہ پيدا كرسكيں۔

تخصص فى الافتاء ميں داخلے كا معيار:

اميد وار طالب علم تفسير قرآن، اور صحاح ستہ کی احادیث کو حل کر سکتا ہو۔

نحوى وصرفى قواعد كے تحريرى وشفوى اجراء پر قادر ہو۔

علم كلام کے مسائل بتا سکتا ہو۔

منطق اور (اصول کی روشنی میں) میراث كے مسائل بتا سکتا ہو ۔

ہدایہ کی عبارتيں حل كرنے پر قادر ہو۔

شعبہ افتاء ميں داخلہ كى شرائط:

اميدوار طالب علم كا داخلے سے پيشتر درج ذيل كتب كے (تحريرى وتقريرى امتحان) ميں كامياب ہونا ضرورى ہوگا۔

كتب ممتحنہ (تحريرى):

شرح وقايہ (جلد ثانى)

ہدايہ (جلد ثانى وثالث )

شرح عقائد

منتخب الحسامى

كتب ممتحنہ (تقريرى):

مشكاۃ شريف

مختصر المعانى/البلاغة العربية

كافيہ/التطبيق النحوي

كتاب الصرف/ علم الصيغہ

آيات الأحكام /سورۃ البقرۃ/ آل عمران/نساء

رمضان المبارك كى بیس تاريخ سے پہلے تك آن لائن فارم بھریں۔

سابقہ مدرسے كا تصديق نامہ اور فضيلت كے سالانہ امتحان كا نتيجہ( مارك شيٹ) داخلہ امتحان سے پہلے جمع كرنا ہوگا ۔

داخلہ کے وقت آدھار کارڈ یا ووٹر کارڈ وغیرہ کی فوٹو کاپی پیش کرنی ہوگی ۔

فضيلت كے سالانہ امتحان ميں كم از كم 75% فيصد نمبرات لانے والوں كو ترجيح دى جائے گى۔

اگر اميد واروں كى تعداد زيادہ ہوگى تو اعلى نمبرات سے انتخابى عمل شروع ہوگا اور الأول فالأول كے تحت نيچے تك ميں مجوزہ تعداد پورى كى جائے گى۔

داخلہ كے بعد گھر كى مالى حيثيت كى وضاحت كرنى ہوگى۔

مالى استطاعت کے بقدر فيس لى جائے گى۔

مستطيع طالب علم كم ازكم 2000/ دو ہزار روپے ماہانہ فيس ادا کریں گے ۔

اگر كوئى فاضل مستطيع نہ ہو تو خود جامعہ اس كى كفالت كرے گا اور اسکالر شپ (وظيفہ) بھى دے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

تخصص فى الافتاء كا نصاب اور مدتِ تعليم:

شعبہ افتاء کی تعلیم دو سال يعنى آٹھ سمیسٹر (مراحل) پر منقسم ہوگی، ہر چار مرحله میں طلبه دیگر تعليمى وتربیتی سرگرميوں کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی موضوعات پر مقالات تحریر کريں گے۔

تمام فارغ التحصیل طلباء فقہ کی اپنی پسند کے منظور شدہ موضوع پر ایک تحقیقی مقالہ مکمل کریں گے۔

اجازة (سند) کے حصول کے لیے نیا تحقیقی مقالہ ضروری ہوگا ۔

داخلہ کے خواہش مند فضلاء آن لائن فارم بھرنے کے لیے اس لنک کے ذریعہ رحمانی مشن (ویب سائٹ ) پر جائیں ۔

www.rahmanimission.info

مزید معلومات کے لیے دفتر جامعہ رحمانی سے رابطہ کریں :

رابطہ نمبر :

+919430029786

+917004337937

Comments are closed.