بعض مکتبی کتب پرتبصروں کی قسط وار اشاعت

از:مولانا محمدفاروق قاسمی
مدرس:جامعہ اصحابِ صفہ،مکسی،ضلع:شاجاپور،ایم پی۔
مفتی محمداشرف صاحب قاسمی (مہدپور،اُجین،ایم۔پی) نے اپنی کتاب ‘یادداشت لاک ڈاون’میں کئی کتابوں پر وقیع تبصرہ بھی لکھا ہے، جن میں مکتب میں پڑھائی جانے والی متعدد اہم کتابیں بھی شامل ہیں۔مکتبی کتب پرمفتی صاحب کے تبصرے کافی وقیع اورانتہائی اہم ہیں، مکتب ومبتدی بچوں کی تعلیم وتعلم سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ان تبصروں میں کافی رہنمائی ہے۔ اس لیے میں نے مناسب خیال کیاکہ جوافرادحضرت کی کتاب’یادداشت لاک ڈاؤن’کی طوالت اور اپنی عدیم الفرصتی کی بناپر کتاب مذکور میں وہ تبصرے نہیں دیکھ سکے ہیں انھیں مفتی صاحب کے ان تبصروں سے بہرہ مند ومحظوظ کرنے کے لیے قسط واران کی اشاعت کا سلسلہ شروع کروں ۔اسی جذبہ کے تحت سوشل میڈیا کے لیےبندہ انھیں ترتیب دے رہا ہے۔ امید ہے کہ اس سلسلہ میں قارئین کی طرف سے بندہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور مفتی صاحب کی دیگر تحریروں کی طرح اس سلسلہ کو تلقی بالقبول حاصل گا ۔ ان شاءاللہ
اللہ تعالی اس سلسلے کی نافعیت کوعام تام
فرمائے۔ اور ہمیں مفتی صاحب کی تحریروں سے بھرپوراستفادہ کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین ثم آمین
بندہ:محمدفاروق قاسمی۔
مدرس:
جامعہ اصحاب صفہ مکسی، ضلع: شاجاپور، ایم پی۔29مارچ2022ء
Comments are closed.