الحمد للہ علی نعمۃ الاسلام  قرآن کریم کی تاثیر نے میرے دل کی دنیا بدل دی :ڈاکٹر ہوگیو  سویڈن میں چرچ سے وابستہ نوجوانوں کے لیڈر ڈاکٹر ہوگیو نے "اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا”۔

 

 

ڈاکٹر ہیوگو ایک سویڈش عیسائی ڈاکٹر اور چرچ کے یوتھ لیڈر ہیں۔ان کے والد ایک مذہب بیزار شخص اور ملحد ہیں اور ان کی والدہ عیسائی اور مذہبی روایات کی پابند خاتون ہیں۔

اپنے اسلام لانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ہوگیو کہتے ہیں کہ : میں یہاں سویڈن کے عیسائیوں کو چرچ میں اسلام کے بارے میں اول فول بکتے ہوئے بالعموم سنا کرتا تھا، بالخصوص وہ قرآن کے بارے میں کہتے تھے کہ یہ شیطان کی طرف سے ہے۔

جب میں نے انٹرنیٹ پر قرآن کو "عربی میں” سنا، تو میں نے اس میں ایک خاص قسم کا حسن الفاظ کی خوبصورتی اور جملوں کی ہم آہنگی محسوس کی، یہ میری زندگی کے لیے بالکل انوکھا اور خوشگوار تجربہ تھا اس سے قرآن کی ایک اور جہت میرے سامنے آئی ، اور سچائی یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت کا سننا اور اس سے متاثر ہو نا میری مذہبی زندگی کا ٹریننگ پوائنٹ تھا یہ میری زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا جس نے مجھے اندر سے بدل کر رکھ دیا

بعد ازاں میں نے

اسلام کے بارے میں بھر پور مطالعہ کیا اسی طرح ، میں نے قرآن مجید کے معانی اور اس کا تراجم کو بھی پڑھا، میں نے پادریوں سے گفتگو کی، میں نے مسلمانوں سے بات کی، اور مجھے محسوس ہوا کہ میں اندر سے مسلمان ہوں، علامتی طور پر میں نے سب سے پہلے خنزیر کا گوشت کھانا چھوڑ دیا،

ان ایام میں جب میں چرچ جاتا تو دیکھتا کہ وہاں تو سب لوگ عیسائی طریق پر عبادت میں مصروف ہیں اور میں وہاں ظاہری طور پر ان کی عبادت میں شامل ہونے کے باوجود اپنے دل میں "سورۃ الفاتحہ” پڑھ رہا ہوتا تھا… اس صورت حال میں مجھے لگا کہ یہ ڈبل اسٹینڈر ہے، یہ چلنے والا نہیں ہے میں صرف اپنے آپ کو دھوکہ دے رہا ہوں،

اس لیے میں نے فیصلہ کر لیا کہ میں اپنے اسلام اور کلمہ شہادت کا کھلے عام اعلان کردوں اور بعجلت تمام رمضان سے پہلے اسلام کا اعلان کروں تاکہ میں روزہ بھی رکھ سکوں اور نماز بھی پڑھ سکوں، اور رمضان المبارک کی برکتوں سے فیضیاب ہوسکوں ۔ .الحمدللہ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی مہربانی سے میں نے اسلام کا اعلان کردیا.. اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ….. اب مجھے کائنات کی سب سے بڑی دولت مل گئی ہے..

#الحمدللہ #علی #نعمۃ #الاسلام

 

** (ہیوگو، سویڈن میں "مسلم ڈاکٹر”)۔

عربی سے ترجمہ :مفتی خالد نیموی قاسمی

 

(** ماخذ: الاتحاد العالمی لعلماء المسلمین. آفیشل سائٹ )

Comments are closed.