وزیر اعظم آپ صرف وعدے کرتے ہیں : پروفیسر کے ایم قادر محی الدین

پالا کاڈ (پریس ریلیز) انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے قادر محی الدین نے کہا کہ مسلم کمیونٹی ملک کے اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حفاظت کرتی ہے اور آئین پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ وہ سوتنترا کسان سنگم کی گولڈن جوبلی تقریبات کے اختتام پر نمائندوں کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، *”وزیراعظم صرف وعدے کرتے ہیں لیکن کسانوں کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔”* انہوں نے کانفرنس کےsouvenir کا خصوصی ایڈیشن بھی جاری کیا۔تقریب کی صدارت صدر کوروکولی محی الدین ایم ایل اے نے کی۔کانفرنس میں مندرجہ ذیل شخصیات نے بھی تقاریر کیں۔ پی ایم اے سلام ریاستی جنرل سکریٹری،مسلم لیگ،کلا تھل عبداللہ، کراٹیاٹل محمد کٹی(قومی جنرل سکریٹری سواتنترا کسان سنگم)،
اڈوکیٹ کے این اے قادر، احمد کٹی اننی کولم، بشیر احمد (آندھرا)، سی پی باو احاجی، ماراکر مارایامنگلم،اڈوکیٹ ٹی اے صدیق، کے کے عبدالرحمن ماسٹر، ایم ایم حمید، کے پی محمد کٹی، اجمیر خواجہ، سی اے عبداللہ کنجو، احمد پناکل، ایم پی اے باقر ماسٹر، کے ٹی اے لطیف، پی کے عبداللہ کٹی، آرگنائزنگ سکریٹری سی محمد کنجی، شامل تھے۔ کانفرنس میں کسانوں اور کمیونٹی سے متعلق اہم مسائل پر مختلف لیڈروں سے بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.