کیرلا کے ملاپورم سے پیدل سفر حج پر جانے والا خوش نصیب نوجوان شہاب !

احساس نایاب ( ایڈیٹر گوشہء خواتین و اطفال بصیرت آن لائن شیموگہ، کرناٹک )

کیرلا کے ملاپورم سے تعلق رکھنے والے شہاب پیدل سفر حج کے لئے روانہ ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔۔
8،640 کلومیٹر کا سفر پیدل طئے کرنے کا ارادہ بیشک یہ عشق خدا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔
جہاں حج ہر صاحب استطاعت کے لئے اسلام کا پانچواں اہم فریضہ ہے وہیں ایک مومن کے لئے عشق ، محبت و دیوانگی کا سفر ہے ۔۔۔۔۔۔۔و
ایسا ہی ایک مجنوں عاشق خدا بھارت کے ساحلی علاقے کیرلا کے ملاپورم سے ہے ۔۔۔۔۔۔۔
دور قدیم میں سفر حج کے لئے آمد و رفت کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے اکثر حجاج کرام پیدل ہی حج کے سفر پر روانہ ہوجاتے اور سالوں کی مسافت کے بعد انہیں خانہ کعبہ کی زیارت نصیب ہوتی
وقت کے ساتھ ساتھ سفر حج کے لئے آسانیاں ہونے لگیں،
بحری جہازوں سے سالوں کا سفر مہینوں میں سمٹ گیا
پھر ہوائی جہاز نے پورے آرام و سہولیات کے ساتھ مہینون کے سفر کو چند گھنٹوں میں سمیٹ لیا ۔۔۔۔۔
باوجود آج بھی کئی ایسے دیوانے عاشق موجود ہیں جو کبھی سائیکل  کے ذریعہ تو کبھی پیدل حج کا مبارک سفر کرکے اپنے عشق کی مثال پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔
انہی چند خوش نصیبوں مین کیرلا کے شہاب چوٹور کا نام شامل ہونے جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔
کیرلا کے ملاپورم کے 30 سالہ شہاب چوٹور نے جب سفر حج کی خواہش کی تو اللہ سبحان تعالی کی جانب سے انہیں ایسی ہدایت ملی کہ ان شاءاللہ عنقریب ان کے اس عمل پر ساری کائنات رشک کرے گی ۔۔۔۔۔
جب شہاب چوٹور
2 جولائی کو سفر حج پر روانہ ہونگے تو توقع ہے کہ
8،640 کلومیٹر کا سفر 280 دنوں میں مکمل کرکے وہ حج 2023 کا حصہ بننیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
اس سلسلے میں اخباری نمائندے سے بات کرتے ہوئے شہاب کا کہنا ہے کہ مکہ تک پیدل سفر کرنے کی شدید خواہش نے انہیں اس فیصلے تک پہنچایا۔
تمام اہل مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار مکہ جائیں۔ میں صحت مند ہوں اور دن میں کم از کم 25 کلومیٹر پیدل چلنے کے قابل ہوں۔
مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب یہ کرنا چاہیے؛ کیونکہ مجھے اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت حاصل ہے.
سفر کے تعلق سے شہاب کا کہنا ہے کہ انہوں نے سفر کے لئے اپنے ساتھ تقریباً 10 کلو وزنی سامان لے جانے کا ارادہ کیا ہے۔
جس میں سلیپنگ بیگ، چار ٹی شرٹس ، ٹراؤزر اور ایک چھتری شامل ہوگی۔ وہ راستے میں عبادت گاہوں کی طرف سے فراہم کردہ مفت رہائش اور کھانا استعمال کریں گے۔ انہوں نے آٹھ ماہ قبل ہی سفر کی تیاری شروع کر دی تھی ۔۔۔۔۔۔
شہاب نے مزید کہا ہے کہ
"مجھے سفر کے دوران کچھ غلط ہونے کی صورت میں مالی مدد حاصل کرنے کے لیے ٹریول انشورنس کی ضرورت تھی۔ پھر مجھے پاکستان، ایران، عراق، کویت اور سعودی عرب میں داخلے کے لیے ویزا لینا پڑا۔ اس عمل کے دوران وزارت خارجہ اور مرکزی وزیر وی مرلیدھرن نے میری مدد کی۔ تقریباً تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور ان شاءاللہ 6 ممالک کا سفر کرنے کے بعد جب وہ سعودی عرب پہنچیں گے تو 2023 کے حج کے لیے درخواست دیں گے ۔۔۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ حج کے لئے بےچین ہیں اور صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے خلوص نیت سے حج کرنے سے انسان اتنا پاکیزہ ہو جائے گا جیسا کہ اس کی ماں نے اسے ابھی جنم دیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
میں مکہ سے ایک پاکیزہ روح کے طور پر واپس آنے کی امید کرتا ہوں، ۔۔۔۔۔۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالی شہاب کے اس مبارک سفر میں آسانیاں فرمائیں اور نوجوان کے ساتھ ساتھ اہل اسلام کے لئے اس سفر کو مبارک و قبول فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔
آمین یارب العلمین

Comments are closed.