Baseerat Online News Portal

خانقاہ رحمانیہ کے زیر اہتمام ماہانہ اصلاحی و تربیتی مجلس

موجودہ دور میں نیک اعمال میں کمی اورگناہوں کی کثرت کا بنیادی سبب دلوں میں دنیاکی محبت کا سماجانااو ر فکر آخرت کاکمزورہو جانا ہے،حدیث شریف کے مطابق دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے،خانقاہوں میں منعقدہونے والی اصلاحی وتربیتی مجالس میں دنیا کی بے وقعتی اور آخرت کی اہمیت کو واضح کیا جاتاہے،جس کے نتیجے میںدنیا کی محبت مغلوب اور آخرت کی فکر غالب ہوتی ہے،پھر نیک اعمال کی انجام دہی اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق ملتی ہے۔
اسی مقصد کے تحت خانقاہ رحمانیہ کے زیر اہتمام ماہانہ اصلاحی و تربیتی مجلس کاانعقاد ہوتا ہے، جس میں شہر و بیرون شہر سے بڑی تعداد میں مریدین و متوسلین خانقاہ رحمانیہ وبرادران اسلام شرکت کرتے ہیں،اس مہینہ یہ مجلسمورخہ۳۱؍جولائی ۲۰۲۲ء ؁بروزاتوارنماز عصر سے رات دس بجے تک محلہ بسم اللہ باغ، نیا سلاٹر ہاؤس سے پہلے مسجد ہدایت الاسلام میں منعقد کی جائے گی،جس میں بعد نمازعصر حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم دعاؤں، سنتوں، مسائل اور آداب زندگی کی تعلیم دیںگے اوربعد نماز مغرب حضرت والاکا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا۔خطاب کے بعد ذکرہو گا اورملکی حالات کے پیش نظر دعاکاخصوصی اہتمام کیاجائے گا،ان شاء اللہ !
برادرانِ اسلام سے عموماً اور خانقاہ رحمانیہ مالیگاؤںکے متوسلین سے خصوصاً درخواست ہے کہ ضرو ر شرکت فرمائیں۔
نوٹ:بیرون شہر سے تشریف لانے والے حضرات مندرجہ ذیل نمبرات پراپنی آمد کی پیشگی اطلاع دیں۔
)محمد یوسف رحمانی:9326288568 ) (مولانا ابو بکر رحمانی:7030320073)
الداعیان: متوسلین خانقاہ رحمانیہ ،بسم اللہ باغ مالیگاؤں

Comments are closed.