معروف برطانوی ریپرہوئے مشرف بہ اسلام ، کلمہ پڑھنے کی وڈیو وائرل۔دیکھئے ویڈیو

یاد رہے کہ ڈچ ویلی برطانیہ میں پیدا ہوئے تا ہم وہ کم عمری میں ہی نیدر لینڈ منتقل ہو گئے تھے۔

برطانیہ(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈچ ویلی برطانیہ میں پیدا ہوئے تاہم وہ کم عمری میں ہی نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جس وجہ سے انہوں نے اپنا دوسرا نام ڈچ ویلی رکھا اور اسی نام سے انہیں شہرت ملی۔خیال  رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی  کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

Comments are closed.