مدھیہ پردیش: پولیس اہلکاروں کے خلاف نیمچ ایس پی کی کارروائی: ثبوت چھپانے پر اے ایس آئی وسونیا اور ہیڈ کانسٹیبل بیراگی کے خلاف مارپیٹ کرنے کا مقدمہ درج، ایک لائن اٹیچ اور دوسرا معطل۔

نیمچ (ایم پی)پولیس اہلکاروں کے خلاف دو معاملوں میں ایس پی سورج کمار ورما نے سخت کارروائی کی، رام پورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی راجیش وسونیا کے خلاف شواہد چھپانے اور ہیڈ کانسٹیبل کے کے بیراگی کے خلاف مارپیٹ کرنے کے معاملے میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں ہیڈ کانسٹیبل بیراگی کو معطل کیا گیا اور اے ایس آئی وسونیا کو لائن اٹیچ کیا گیا ہے۔
ایس پی سورج کمار ورما نے دو ایکشن لے کر ضلع کے پولیس والوں کو یہ سبق دیا ہے۔ دونوں معاملے ایس پی ورما کے سامنے آنے کے بعد، دونوں ہی معاملات میں انہوں نے متعلقہ پولیس والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی گئی ہے جس میں ایک کو لائن اٹیچ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پہلا معاملہ:
حال ہی میں نیمچ ضلع کے رام پورہ تھانہ علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جس کا خودکشی نوٹ بھی پولیس کو ملا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مقدمہ قائم کیا تھا اور اسے تحقیقات میں لے لیا تھا، جس کی تفتیش اے ایس آئی راجیش وسونیا کو سونپی گئی تھی۔
لیکن اے ایس آئی نے کیس میں تفتیش کے دوران ملنے والے شواہد کا ذکر نہ کرکے سنگین غفلت برتی۔ یہ معاملہ ایس پی ورما کے علم میں آنے کے بعد انہوں نے فوری طور پر اے ایس آئی وسونیا کو لائن اٹیچ کیا اور رام پورہ پولیس اسٹیشن میں ہی وسونیا کے خلاف دفعہ 201 کے تحت مقدمہ درج کرایا۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے کی محکمانہ انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔
دوسرا معاملہ:
حال ہی میں نیمچ سٹی تھانہ علاقے کی کلاسک کراؤن کالونی کے قریب باغیچے میں اسی علاقے کے رہنے والے ہیڈ کانسٹیبل کرشن کانت بیراگی نے بچوں کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ جس کے بعد بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے ہیڈ کانسٹیبل پر حملہ کا معاملہ سامنے آیا۔
واقعہ کے بعد دونوں فریق نیمچ سٹی پولیس اسٹیشن پہنچے۔ جہاں پولیس نے بیراگی کی شکایت پر بچے اور اس کے اہل خانہ کے خلاف مارپیٹ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ جس میں بیراگی نے الزام لگایا تھا کہ باغیچے میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ تھانے میں بھی ہیڈ کانسٹیبل بیراگی نے لڑکے اور اس کے گھر والوں کی پٹائی کی تھی۔ یہ شکایت ایس پی تک بھی پہنچی، جس پر ایس پی نے ہیڈ کانسٹیبل کے کے بیراگی کو معطل کردیا۔ اس کے ساتھ ہی بیراگی کے خلاف نیمچ سٹی تھانے میں دفعہ 452، 147، 149323 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
نیمچ کے ایس پی سورج کمار ورما نے بتایا کہ رام پورہ پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی راجیش وسونیا نے سنگین لاپرواہی برتتے ہوئے خودکشی کیس کی تحقیقات میں ثبوت کا ذکر نہیں کیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس سلسلے میں قانونی رائے لی گئی اور رام پورہ پولس تھانہ میں وسونیا کے خلاف لائن اٹیچ کر ثبوت چھپانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیمچ سٹی تھانے میں ہیڈ کانسٹیبل کے کے بیراگی کے خلاف بھی عہدے کا غلط استعمال کرنے اور بدسلوکی کرنے پر معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔
Comments are closed.