مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف کانگریس کا زبردست احتجاج بی جے پی پر ای ڈی اور سی بی آئی کے غلط استعمال کاالزام ،صدر جمہوریہ کوبھیجا میمورنڈم

دیوبند۔ ۵؍اگست: (ایس چودھری) مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آج کانگریس پارٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیاگیا تھا ،اسی سلسلہ میں آج کانگریس پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ضلع ہیڈ کواٹر پر کانگریس کمیٹی سہارنپور کی جانب سے کلکٹریٹ میںاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ارسال کیا گیا ،جس میں مہنگائی ،بے روزگاری ،اگنی پتھ اسکیم اور ضروری کھانے کی اشیاء پر جی ایس ٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق آج کانگریس سہارنپور شہر صدر اور ورن شرما کی قیادت میں پارٹی کارکنان کلکٹریٹ احاطہ میں پہنچے ۔کارکنان نے بی جی پی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر شہر صدر ورن شرما نے بتایا کہ بڑھتی مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف ملک گیر کانگریس پارٹی احتجاجی مظاہرہ کر رہی ہے جس کے تحت آج ضلع کانگریس اور شہر کانگریس نے مشترکہ طور پر کلکٹریٹ میں مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ای ڈی ،سی بی آئی اور دیگر اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کانگریس پارٹی ان چیزوں سے گھبرانے والی نہیں ہے ۔اس حکومت میں جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے جو بھی بی جے پی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کے گھر دفتر اور کاروبار پر چھاپہ ڈالے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو سیاسی ساز ش کے تحت ہی پریشان کیا جارہا ہے مگر اس سے کانگریس پارٹی گھبرانے والی نہیں ہے ۔بعد ازاں کانگریس پارٹی کی جانب سے سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔پیٹرول ایل پی جی سے لیکر دالیں کھانے کا تیل ،آنا ،دہی جیسی ضروری چیزوں کی قیمتوں میں عام آدمی کی زندگی محال کردی ہے ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اناج ،آٹا،شہد،دہی جیسی ضروری اشیائوں پر اضافی طریقہ سے جی ایس ٹی لگانے کے سبب مہنگائی میں اور اضافہ ہوگیا ہے ۔موجودہ حکومت میں مزدور، غریب کسان ،نوجوان ،خواتین اور عام عوام سبھی لوگ پریشان ہیں ۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں بڑے پیمانہ پر بے روزگاری عروج پر ہے ۔اس کے علاوہ جلد بازی میں تیار کی گئی اگنی پتھ اسکیم لاگو کرکے حکومت نے ایک غلط کام کیا ہے اور اسے غلط استعمال کررہی ہے اس اسکیم سے ملک کی فوج کو کمزور کیا گیا ہے جس میں بہت سے جوکھم ہیں ۔
Comments are closed.