احمد نگر میں نوپور شرما کے حامی پر حملہ ہجوم کا لاٹھی، ڈنڈوں سے وار، ایف آئی آر درج ، ۴؍گرفتار

ممبئی۔۶؍اگست: مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع میں ایک ۲۳ سالہ شخص پر ہجوم نے تیز دھار دار ہتھیاروں سے حملہ کردیا ہے ، اس شخص پر سوشل میڈیا پر نوپور شرما کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ہے، پولس نے سنیچر کو اس طرح کی معلومات دی، ۴ آگست کو پیش آنے والے واقعے میں چار ملزمین کو گرفتار کیاگیا ہے، ایک سینئر افسر نے کہاکہ حملے کے پیچھے کے محرکات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک پولس اہلکار نے بتایاکہ جس پر حملہ ہوا ہے اس کی شناخت پرتیک عرف سنی راجندر پوار کے طو رپر کی گئی ہے، اسے سر اور جسم کے کئی حصوں پر زخموں کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایاگیا ہے۔ احمد نگر ضلع ہیڈ کوارٹر سے ۲۲۲ کلو میٹر دو کرجت قصبے کے اکابائی چوک میں ایک میڈیکل کے سامنے جمعرات کی شام کو اس شخص پر ہجوم نے لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔ پولس اہلکار نے بتایاکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شکایت کنندہ پوار اور امیت مانے اپنی گاڑی سے ایک تقریب میں شرکت کےلیے جارہے تھے، میڈیکل کے قریب پہنچنے پر مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ ان کے پاس پہنچے، او رحملہ کردیا۔ ان ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔ مانے نے جمعہ کو درج اپنی شکایت میں کہاکہ ہجوم میں سے ایک شخص نے پوار پر چیختے ہوئے کہاکہ اس نے نوپور شرما کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی ہے، اور کہنیا لال کے قتل کے بعد انسٹا گرام پر اسٹیٹس بھی ڈالا ہے، اور ان پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں نے دھمکی بھی دی کہ ان کا بھی وہی حال ہوگا جو امیش کولہے کا ہوا تھا۔ پولس اہلکار نے ایف آئی آر کے حوالے سے بتایاکہ حملہ آوروں میں سے ایک نے پوار کی آنکھ پر شدید وار کیا۔اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے مقامی انتظامیہ نے پولس کی سیکوریٹی سخت کردی ہے۔
Comments are closed.