جگدیپ دھنکڑ نائب صدرجمہوریہ منتخب

نئی دہلی۔۶؍اگست: ملک کے نئے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے ہفتہ کو ہونے والی ووٹنگ میں این ڈی اے کے امیدوار جگدیپ دھنکھڑ کامیاب ہوئے ہیں ۔وہ ملک کے ۱۴؍ویں نائب صدرجمہوریہ ہوں گے۔ ان کا مقابلہ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا سے تھا۔ جہاں دھنکھڑ کو ۵۲۸ ووٹ ملے، تو وہیں الوا کو صرف ۱۸۲ووٹوں سے مطمئن ہونا پڑا، جب کہ ۱۵ووٹوں کو ان ویلڈ قرار دیا گیا۔ جیت کیلئے ۳۹۰سے زائد ووٹ درکار تھے۔ پارلیمنٹ میں موجودہ اراکین کی تعداد ۷۸۸ہے، جس میں سے صرف بی جے پی کے پاس ہی ۳۹۴ارکان ہیں ۔

Comments are closed.