"سیلاب جہاد” کرنے کے جھوٹے الزام میں کیے گئے گرفتار پانچ مسلم نوجوان پندرہ دن بعد رہا:خصوصی رپورٹ

خصوصی رپورٹ: مفتی غلام رسول قاسمی
گوہاٹی: شدت پسند ہندوؤں نے سوشل میڈیا پر اسام سیلاب کو لے کر ” فلوڈ جہاد” کے نام سے جھوٹی افواہیں پھیلائی، دیکھتے دیکھتے بکاؤ الیکٹرانک چینلز نے بھی اس کو کور کیا، اس کے بعد اسام کے بیتھوکنڈی سے پانچ مسلمانوں کو ’فلڈ جہاد‘ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ہی لوگوں کی وجہ سے سلچر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں شدید سیلاب آیا، یہ گرفتاریاں 3 جولائی کے قریب کی گئیں اور مسلم نوجوانوں کو 15 دن تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا لیکن ثبوت نہ ملنے کی باعث رہا کر دیا گیا۔
یہ گرفتاریاں مسلم اکثریتی بیتھوکنڈی میں رہنے والے مسلمانوں کی تھیں، جو سلچر کے ایک علاقے ہیں، لیکن پولیس کو ان کے خلاف ‘فلڈ جہاد’ کے کسی نظریے سے تعلق کا ثبوت نہیں ملا، سلچر کی پولیس سپرنٹنڈنٹ رمندیپ کور نے ’فلڈ جہاد‘ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے کچھ گرفتاریاں کی گئی تھیں لیکن ایسے تمام لوگوں کو رہا کر دیا گیا کیونکہ ان کے خلاف کچھ غلط نہیں پایا گیا۔
رپورٹ: مفتی غلام رسول قاسمی

Comments are closed.