سلمان رشدی پر حملہ: ملعون رشدی وینٹی لیٹر پر، حملے میں شدید زخمی، حملہ آور کی شناخت

آن لائن نیوزڈیسک
متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر جمعہ کے روز امریکا کے شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران شرپسندوں نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے مصنف کی گردن اور پیٹ میں وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ اس وقت وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت کرلی ہے۔
مصنف کے ایجنٹ نے بتایا کہ سلمان رشدی کے ایک بازو کی نس ٹوٹی ہوئی ہے اور ان کے جگر کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ایک آنکھ بھی جا سکتی ہے۔ ان کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے ایک ای میل میں لکھا، ’’خبر اچھی نہیں ہے۔ امکان ہے کہ سلمان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے، ان کے بازو میں ایک رگ تھی، ساتھ ہی اس حملے کی وجہ سے ان کے جگر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔‘‘
نیو یارک سٹیٹ پولیس نے ملزم کی شناخت ہادی متر کے نام سے کی ہے جس کا تعلق نیو جرسی سے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہادی متر نے رشدی کو کئی بار چاقو مارا تھا۔ اس واقعے میں اسٹیج پر موجود انٹرویو لینے والے کے سر پر بھی چوٹ آئی۔
واقعہ دیکھ کر حاضرین میں موجود لوگ سٹیج پر پہنچے اور ملزم کو نیچے لے آئے جس کے بعد پروگرام میں موجود ایک سپاہی نے اسے گرفتار کر لیا۔
حملے کے بعد رشدی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی ہنگامی سرجری کی گئی۔
Comments are closed.