دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج میں آزادی کا امرت مہوتسو منایاگیا۔

ڈی ایم محترمہ آریکااکھوری کی سرپرستی میں ترنگا ریلی کا آغاز۔

گوپی گنج،بھدوہی(ابوشحمہ انصاری) دارالعلوم حبیبیہ رضویہ میں آج بوقت 11 بجے آزادی کا امرت مہوتسو نہایت تزک احتشام کے ساتھ منایا گیا اس مو قع پر خصوصی مہمان محترمہ آریکا اکھوری ڈی ایم بھدوہی نیز بھانوپرتاپ سنگھ مکھ وکاس ادھیکاری جناب رمیش چندر الپ سنکھیک کلیان ادھیکاری نے خطاب کیا اور گھر گھر ترنگا لہرانے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ضلع ادھیکاری صاحبہ نے کہا ترنگا دیش کی شان ہے آزادی کے مجاہدین اور شہیداں وطن کی یاد تازہ کراتی ہے۔ یہ امن و شانتی کا پرچم ہے۔
نشان عظمت ہندوستان ترنگا ہے
آزادی کے امرت مہوتسو پر دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کو ترنگا جھنڈا اور ترنگے غباروں سے سجایا گیااس حسین پروگرام کو دیکھ کر ڈی ایم صاحبہ نے مسرت کا اظہار کیا۔
پروگرام کی نظامت جناب زاہد رضا بنارسی اور جناب امتیاز انصاری نے کیا۔
پروگرام کے اختتام پر ہدیہ تشکر دارالعلوم کے پرنسپل حضرت علامہ مختار رضوی نے پیش کیا۔
پھر ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں ہزاروں طلباء طالبات نے بڑھ کر حصہ لیا۔
دارالعلوم کے وائس پرنسپل تاج محمد رضوی،مولانا علی اختر،مولانانظام الدین،مولاناغلام محی الدین،ماسٹر عزیز،سیما سنگھ،ماسٹر منصور واراکین دارالعلوم نے شرکت کی۔

Comments are closed.