مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم کے طلبہ نے ترنگا یاترا نکالی!

رسولی،بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں منائے جارہے امرت مہوتسو کو کامیاب منانے کے لیے مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم کے طلبہ نے مدرسہ کے منیجر حافظ ایاز احمد کی قیادت میں قصبہ رسولی میں ترنگا یاترا نکالی۔ ترنگا یاترا کو صفدر گنج پولیس اسٹیشن انچارج سنجیو کمار سنگھ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
ترنگا یاترا کا آغاز قومی ترانہ گا کر ہوا، ترنگا یاترا مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم سے نکل کر قریشی محلہ سے ہوتے ہوۓ رسولی ناکہ پہنچی، ناکے سے رسولی بازار پہنچی پورے قصبے کا چکر لگانے کے بعد محبت کے گیت گاتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے ترنگا یاترا واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ترنگا یاترا میں موجود پرنسپل محمد معید عثمانی،مولانا محمد ارشد،محمد جواد،اور اساتذہ و طلبہ خاص طور سے ترنگا یاترا میں شامل ہوۓ۔ اس ترنگا یاترا کا اختتام پذیر کرتے ہوۓ مدرسہ کے منیجرحافظ ایاز احمد نے سبھی طلبہ سے گزارش کی 15 اگست کا تہوار دھوم دھام سے مناٸیں۔ اوراپنے اپنے گھروں پر ترنگا فہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کریں،اور ملک کیلۓ مر مٹنے والے مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوۓ آزادی کے امرت اتسو کو مناٸیں۔
Comments are closed.