75 واں یا 76 واں؟؛ جانیے! اس سال کون سا یومِ آزادی ہے؟

15 اگست 1947 کو ہم نے انگریزوں کے 200 سالہ راج سے آزادی حاصل کی۔ ہمیں یہ دن ہمارے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن پورے ملک میں بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت یوم آزادی (15 اگست) کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاریاں ہیں، لیکن آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد بھی بہت سے لوگوں میں یہ تذبذب پایا جا رہا ہے کہ ہم اس سال کون سا یومِ آزادی منا رہے ہیں؛ 75واں یا 76واں؟ آئیے! اس الجھن کو دور کرتے ہیں۔

یوم آزادی کی تاریخ:
ہندوستان کو 15 اگست 1947 کی آدھی رات کو انگریزوں سے آزادی ملی۔ ہندوستان کو برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنے میں 200 سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ اس دن یعنی 15 اگست 1947 کو ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے پہلی بار لال قلعہ پر ترنگا لہرایا تھا۔ تب سے ہر سال یوم آزادی پر ہندوستان کے وزیر اعظم دہلی کے لال قلعہ پر قومی ترنگا پرچم لہراتے ہیں۔

75واں یا 76واں یوم آزادی:
اس سال آزاد بھارت کا 76 واں یوم آزادی ہوگا۔ چونکہ آزادی کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں، اس لیے 75ویں سال کی تکمیل ہوگی۔
15 اگست 1947 کو جب ملک آزاد ہوا تھا تو اس وقت پہلی بار ترنگا لہرایا گیا تھا۔ تکنیکی طور پر اس دن ملک کا پہلا یوم آزادی تھا۔ اس کے بعد 15 اگست 1948 کو بھارت کا دوسرا یوم آزادی اور آزادی کے پہلے سال کی تکمیل تھی۔ اس کے مطابق 15 اگست 2022 کو آزادی کے 75 ویں سال کی تکمیل اور 76 واں یوم آزادی ہوگا۔

Comments are closed.