کانگریس کی سابق مرکزی وزیرمحسنہ قدوائی کی رہاٸش گاہ پر پرچم کشائی ۔
ملک کے اتحاد، سالمیت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں:فواد قدوائی

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق جنرل سکریٹری فواد قدوائی نے سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کی سول لائن رہائش گاہ پر پرچم کشائی کی۔اس موقع پر فواد قدوائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ملک کے بہادر شہیدوں کی شہادت کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم ان کے آگے سر جھکاتے ہیں۔ملک کے اتحاد، سالمیت، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کا عزم کریں۔یہ ملک کی آزادی میں شامل ہمارے اسلاف کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ ہمیں مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، سردار بھگت سنگھ جیسے سچے محب وطن لوگوں کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے پروگرام میں حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سماجی دوری پر عمل کیا گیا اور پروگرام کو مکمل کیا گیا۔
75 ویں یومِ آزادی کےمبارک موقع پرپرچم کشاٸی میں مسٹر قدواٸی کے ساتھ سریش سریواستو، رمن دویدی، وجے چندر شکلا، ماسٹر سعید، طیب قدوائی، مظہر عزیز خان *مجو*، شیو شنکر ورما، فرحان احمد، عبدالکلام،چودھری عرفان، مولہےرام راوت، محمد شمشاد، محمد عارف کرپیا، وصی الدین، راج کمار سونی، کیفی رضوی موجود تھے۔
Comments are closed.