مولوی عبد الحمید وقف اسٹیٹ پارک سرکس کولکاتا میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد –

کولکاتا ( بصیرت آن لائن)یوم آزادی کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مولوی عبد الحمید وقف اسٹیٹ ودارالعلوم حمیدیہ پارک سرکس کولکاتا میں پرچم کشائی کے بعد مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا –
دارالعلوم حمیدیہ کے نائب مہتمم قاری سید محمد شاہد عرفانی اور حافظ عبد الوہاب صاحب کی نگرانی میں طلباء واساتذہ دارالعلوم اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کیا –
دارالعلوم حمیدیہ کے ناظم اعلی جناب مولانا مرشد عالم ندوی کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی!
مولانا نے مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہویے کہا کہ اس وقت مسلم مجاہدین آزادی کے کردار کو تاریخ سے مٹانے کی مضبوط اور تنظیمی طور پر سازشیں کی جارہی ہیں جو بہت افسوسناک اور ملکی سالمیت کے لئے خطرہ ہے –
مولانا نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہم نے ہر طرح کی قربانیاں پیش کیں، ہم اس ملک کے پاسباں ہیں، اور اب بھی ہم اس ملک کی خاطر ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں _
مولانا رفیق القاسمی امام وخطیب بالی گنج مسجد کے نے آزادی کی تاریخی حیثیت کو باالتفصیل بیان کیا، مسلم مجاہدین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس گلشن کوخون جگر سے سینچ کر سبز وشاداب کیا ہے –
بصیرت آن لائن کولکاتا کے چیف رپورٹر مولانا امجد صدیقی صاحب نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے جب ملکی سازش کا حصہ بنتے ہوئے ریاست بنگال کی حکومت بھی مسلم مجاہدین آزادی کو نظر انداز کردے –
مولانا صدیقی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر اپنے مسلم ہیرو کوہمیشہ یاد رکھیں، اسکول وکالج اور مدارس اسلامیہ کے نصابوں میں ان کی سوانح وافکار اور کردار کو جگہ دی جائے –
حضرت مفتی خلیل کوثر صاحب امام وخطیب مولوی عبد الحمید وقف اسٹیٹ مسجد نے یوم آزادی کی مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو ہمارے اسلاف واکابر نے خون دے کر آزاد کیا، حضرت شیخ الہند وشیخ الاسلام جیسے عباقرہ زمانے نے انگریزوں کے قبضہ تسلط سے چھڑایا، لیکن اب اس آزادی کو ختم کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں، اقلیت واکثریت کے درمیان فاصلے بنائے جارہے ہیں، ہندو مسلم تفریق کی سیاست کی جارہی ہے،
مفتی صاحب نے ہندو مسلم اتحاد کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں بھی رہیں مذہبی اور قومی پہچان کے ساتھ رہیں، ہر جگہ، ہر موقعے پر ہم بھائی چارے، قومی وملکی سلامتی کے لئے قربانی پیش کرتے رہیں –
ان کے علاوہ مولانا محمد معراج مظاہری، مفتی نوشاد قاسمی ، استاذ دارلعلوم حمیدیہ پارک سرکس، مولانا محمد رفیق قاسمی کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی!
مفتی خلیل کوثر قاسمی کی دعا سے پروگرام اختتام پزیر ہوا –
Comments are closed.