ہمارے دیس کی پہچان اخوت و بھائی چارہ ہے،یوم آزادی کے موقع پر جامعہ رحمانیہ کلوڈ پونے میں عمائدین ملت کا خطاب
جشن آزادی کے موقع پر طلباء کامثالی تعلیمی مظاہرہ

پونے۱۵/اگست(بصیرت نیوز سردس/عدیل قاسمی ) ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی برسوں سے اس ملک میں مل جل کر پیار و محبت سے رہ رہے ہیں اور یہی اخوت و بھائی چارگی ہمارے دیس کی آن بان شان اور پہچان ہے، ان باتوں کا اظہار خیال جامعہ رحمانیہ کلوڈ بستی پونے میں یوم آزادی کی مناسبت سے آئے مہمانوں نے کیا، قبل ازیں جامعہ کے ہونہار طلبہ نے مختلف زبانوں میں جنگ آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کیا، بچوں کے تعلیمی اور ثقافتی مظاہرہ کو دیکھ کر مدرسہ میں آئے مہمانوں سے طلباء نے خوب داد وصول کیا تعلیمی مظاہرہ کو دیکھ کرمہمانان عظام نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو تو یہ ایک مدرسہ ہے لیکن یہاں تعلیمی نظام اور ڈسپلن کو دیکھ کر لگتا ہے ایسا ادارہ ہر جگہ قائم ہونا چاہیے۔ خیال رہے کہ ادارہ میں دینی تعلیم کے ساتھ اسکولی تعلیم بھی دی جاتی ہے، وہیں اچھی صحت اور سیلف ڈیفنس کے لئے بچوں کو مارشل آرٹس سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے جو نہ صرف قابل داد ہے بلکہ قابل تقلید بھی ہے، بتاتے چلیں کہ مولانا شاکر رحمانی کی نگرانی میں چل رہے ادارہ کا گرد و نواح مین خوب چرچا و شہرہ ہے، اس موقع پر مولانا رحمانی اور صدر اجلاس نے علاقہ کے بچوں کو خالص عصری تعلیم دینے کے لئے ایک الگ اپارٹمنٹ مہیا کرانے کی بھی درخواست کی ہے، اس اجلاس میں شاہین اکیڈمی پونے کے ذمہ داران، ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر غلام مصطفی عدیل قاسمی اور سب ایڈیٹر مفتی غلام رسول قاسمی کے علاوہ علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات بھی موجودہ تھیں۔
Comments are closed.