جمعیۃ علماء گوالیار کے دفتر میں فخر کے ساتھ ترنگا لہرا کر منایا گیا یومِ آزادی۔

 

گوالیار (پریس ریلیز) 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر جمعیت علماء گوالیار (ایم پی) کے دفتر میں قومی پرچم لہرا کر بھارت کا 76 واں یوم آزادی منایا گیا۔
پروگرام میں جمعیۃ علماء گوالیار کے صدر مولانا محمدطیب ثاقبی نے اپنے بیان کے دوران ملک کی آزادی میں قربانی دینے والے بہادروں کو یاد کیا اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے ملک کے ترنگا پرچم کے احترام کی بات بھی کی۔
حافظ عبدالقیوم نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور بتایا کہ ہمیں آزادی کیسے ملی۔ مولانا محمد لئیق نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء گوالیار کے تمام عہدیداران؛ حافظ عبدالحئی، حافظ یونس، حافظ ضمیر، حافظ عمران، حافظ قدیم، حافظ ارشاد اور حافظ سلیم صاحبان موجود تھے۔

Comments are closed.