ترک صدر نے  روس یوکرین جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں

 

اناج برآمدگی کے حوالے سے جو معاہدہ کیا گیا ہے اس سے پیدا ہونے والی مثبت صورتحال کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ترک صدر

آن لائن نیوز ڈیسک

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے  روس یوکرین جنگ بندی کے لئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رجب طیب اردوان یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی دعوت پر دارالحکومت کیف پہنچے،یہ روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ترک صدر کا پہلا دورہ یوکرین تھا،ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی ہم منصب اور یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقاتیں کیں۔ترک صدر نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہم اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے، اناج برآمدگی کے حوالے سے جو معاہدہ کیا گیا ہے، اس سے پیدا ہونے والی مثبت صورت حال کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.