ماسکو کے قریب جنگلات میں لگی آگ بے قابو

20 ہزار ایکٹر تک آگ پھیلنے کے بعد ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔
آن لائن نیوز ڈیسک
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی ریجن ریازان میں جنگلات کی آگ بے قابو ہوگئی، 20 ہزار ایکڑ تک آگ پھیلنے کے بعد ریجن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی.غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ماسکو کے شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکید کی گئی تاکہ جنگل کی آگ سے پیدا ہونے والی سموگ اور جلتی ہوئی بو سے خود کو محفوظ رکھا جاسکے۔انتظامیہ نے کہا کہ آگ سے پیدا ہونے والی اسموگ کے اثرات کو بے اثر کرنے کے لیے عوام بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔ آگ کے سبب پیدا ہونے والے دھوئیں سے حد نگاہ بھی متاثر ہے.
Comments are closed.