امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک
مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امدد کی جائے۔چیئرپرسن شیلا جیکسن

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک ہو گیا۔پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی جائے۔انھوں نے خط میں لکھا کہ امریکا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور حصہ لے۔ شیلا جیکسن لی کو کاکس کے بانی رکن ڈاکٹر آصف ریاض نے سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔
Comments are closed.