سعودی عرب:کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ، اہم فیصلوں کودی گئی منظوری

آن لائن نیوزڈیسک
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو جدہ کےقصرالسلام میں وزراء کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔
کابینہ کے اجلاس میں مختلف موضوعات زیربحث آئے جبکہ متعدد فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر مملکت وشوریٰ کونسل میں وزرا کونسل امور کے رکن اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹرعصام بن سعد بن سعید نے بتایا کہ کونسل نے اجلاس میں متعدد مقامی اوربین الاقوامی امور کا جائزہ لیا ہے۔
ڈاکٹرعصام بن سعد نے مزید کہا کہ’ اجلاس کے آغاز میں وزارکونسل کی جانب سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں ان عظیم الشان ترقیاتی منصوبوں کو سراہا جن کی تکمیل سے آنے والےعمرہ زائرین اورعازمین حج کو کافی سہولت ہوگی‘۔
ارکان کابینہ نے ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے جانے والے بنیادی تعمیراتی وترقیاتی منصوبے ’روی المدینہ ‘ کی بھی تعریف کی جو مسجد نبوی کے مشرقی سمت میں نافذ کیا جائے گا۔
’روی المدینہ ‘ منصوبہ مملکت کے وژن 2030 کے مطابق ہے جس کے تحت 2030 میں 30 ملین عمرہ زائرین کوحرمین شریفین کی زیارت کے لیے سہو لتیں فراہم کی جاسکیں گی۔
کابینہ نے گزشتہ دنوں مملکت کی خارجہ پالیسی کوسامنے رکھتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا جن میں سری لنکا کے صدر کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو موصول ہونے والے پیغام کے مندرجات پ غور کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقے کا جائزہ لیا گیاتھا۔
وزرا کونسل میں داخلی امور کے حوالے سےشروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کے موضوع پربھی بحث کی گئی۔ تعلیمی عمل کومزید بہتربنانے کے لیے مختلف امورپرغور کیاگیا۔
ایجنڈے میں شامل مختلف امورزیر بحث آئے جن میں شوری کونسل کی سفارشات، اقتصادی وترقیاتی کونسل، سیاسی وسلامتی امورکی کونسل، کابینہ کی جنرل کمیٹی اور کابینہ میں شامل ماہرین کی کونسل کے امورشامل تھے۔
کابینہ کے اجلاس میں متعدد فیصلے بھی صادر کیے گئے جن میں عرب کنونشن کی جانب سے پیش کیے جانے والے انسانی کلوننگ کی روک تھام کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔
سعودی عرب اورمراکش کے مابین قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یاداشت کی منظوری۔ وزیر خارجہ یا ان کی نیابت میں کسی کوسعودی عرب اور جمہوریہ سیشلز کے درمیان تعاون کے معاہدے پربات چیت کرنے اوردستخط کرنے کے اختیار کی منظوری دی گئی۔
مملکت اور جمیکا میں سیاحتی شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
بین الاقوامی تنظیم برائے سمندری امداد کے قیام کے معاہدے کےلیے مملکت کی شمولیت اورمنظوری جاری کی گئی۔
سعودی عرب اور کویت کے مابین انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت کی منظوری، بحرینی اور مراکشی وزارت داخلہ کے ساتھ بھی بدعنوانی اوررشوت کے انسداد کےلیے مفاہمتی یاداشت کو منظورکیا گیا۔
کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے قانون کے نکات میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کے تحت جو بھی قدرتی ذخائرکو بغیرلائسنس کے فروخت یا معدنیات کی تلاش کے لیے کھدائی کرے اسے دوبرس تک قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جائیں گی۔
کابینہ کے اجلاس میں متعدد ترقیوں کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ سعودی پوسٹ اورسعودی مرکز برائے توانائی کی بچت کی سالانہ رپورٹس پربھی غور کیاگیا۔

Comments are closed.