پاکستان:سیلاب سے مزید 19 افراد ہلاک، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1208

آن لائن نیوزڈیسک
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 19 افراد ہلاک اور 1256 زخمی ہوئے ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1208 ہے اور زخمیوں کی تعداد 6082 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 12، خیبر پختونخوا میں چار اور بلوچستان میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66190 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
Comments are closed.