بارہ بنکی کے علاقہ رام نگر میں سٹرک حادثہ،4افرادکی موت،20زخمی

رام نگر،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)بارہ بنکی کے رام نگر علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک ٹرک کے ڈبل ٹیکر بس سے ٹکراجانے کے سبب چار مسافروں کی موت اور 20سے زیادہ زخمی ہوگٸے۔ پولیس ذراٸع نے بتایا کہ نیپال سے گوا جارہی ڈبل ٹیکربس رام نگر علاقہ میں پنچرہوگٸی۔ڈراٸیورٹاٸربدلنے لگااور کچھ مسافر اتر کرچلنے لگے۔اسی دوران تیز رفتار ٹرک نے بس کو پیچھے سے ٹکر ماردی۔اس حادثے میں4مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگٸی جبکہ 20سے زاٸد زخمی ہوگٸے۔زخمیوں کو ضلع اسپتال لےجایا گیا،جہاں دو کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں لکھنٶ کے ٹراما سینٹربھیج دیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں تقریباً80مسافر سوار تھے۔بتایاجاتا ہےکہ سبھی کا تعلق نیپال سےہے،جو مزدوری کیلۓ گوا جارہے تھے۔مسافروں کو محفوظ افراداورمعمولی زخمیوں کوابتداٸی طبی امداد کے بعد واپس نیپال بھیجنے کے انتظامات کٸے جارہے ہیں۔

Comments are closed.