برطانیہ:بھارتی نژادرشی سونک کوشکست دے کرلزٹرس بنیں نئی وزیراعظم

آن لائن نیوزڈیسک
برطانیہ میں انتخابی سروے کے دوران بھی آخری مرحلے میں لِز ٹرس کو 42 سالہ بھارتی نژاد رشی سنک سے آگے بتایا جا رہا تھا۔ مقابلے کے آخری مرحلے کا فیصلہ تقریباً 200000 ٹوری ممبران کرتے ہیں۔
لز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم ہوں گی۔ ان سے پہلے تھریسا مے اور مارگریٹ تھیچر برطانیہ کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔ اس نے اس مقابلہ میں بھارتی نژاد رشی سنک کو شکست دی ہے۔
لِز ٹرس نے اس سال وزیر خارجہ کی حیثیت سے دوسری بار ہندوستان کا دورہ کیا، اس سے پہلے پچھلے سال اکتوبر 2021 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔
لز نے میرٹن کالج، آکسفورڈ سے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی۔
الزبتھ ٹرس نے 2010 میں برطانیہ کی پارلیمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 2012 میں پارلیمانی نائب وزیر برائے تعلیم اور بچوں کی ترقی کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔
الزبتھ ٹرس 2014 سے 2016 تک، وزیر مملکت برائے ماحولیات، خوراک اور دیہی امور کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2017 سے 2019 تک محکمہ خزانہ میں چیف سیکرٹری بھی رہ چکی ہیں۔ لِز ٹرس نے توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں بطور کمرشل منیجر اور اکنامکس ڈائریکٹر 10 سال کام کیا ہے۔
لز ٹرس نے وعدہ کیا کہ اگر وہ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں تو وہ 2023 تک برطانیہ میں نافذ EU کے تمام باقی ماندہ قوانین کو ختم کر دے گی۔ بریگزٹ کے دوران لز ٹرس نے اہم کردار ادا کیاتھا۔
برٹش انٹرنیشنل انٹرنیٹ پر مبنی مارکیٹ ریسرچ اور ڈیٹا تجزیہ کرنے والی معروف کمپنی یوگوو کے سروے کے مطابق 47 سالہ ٹرس نے وزارت عظمیٰ کے لیے 42 سالہ سابق چانسلر رشی سنک پر تقریباً 19 پوائنٹس کی برتری کی پیش گوئی کی تھی۔
ٹرس نے اپنی پروموشنل ویڈیو میں کہا کہ وہ لوگوں کو جو چاہیں حاصل کرنے کا موقع دینا چاہتی ہیں، چاہے وہ کسی بھی پس منظر سے ہوں۔ انہوں نے پہلے دن سے ٹیکس کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
الزبتھ ٹرس ایک 47 سالہ شادی شدہ خاتون ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔
برطانیہ کی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق لز ٹرس کا پورا نام الزبتھ ٹرس ہے۔
Comments are closed.