گذشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، 5 صہیونی زخمی

آن لائن نیوزڈیسک
فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں دیسی ساختہ بم حملوں  اور فائرنگ کے 8 واقعات میں پانچ صہیونی زخمی ہوگئے۔ اس دوران فلسطینی شہریوں نے پانچ پٹرول بم بھی قابض فوج پر پھینکے۔مزاحمتی کارروائیوں اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں میں سے 5 زخمی ہوئے۔مزاحمتی نوجوانوں نے آبادکاروں کے 6 حملوں کا سامنا کیا اور ان کی دو گاڑیوں کو توڑ دیا۔ اس کے علاوہ مغربی کنارے کے 5 مقامات پر تصادم شروع ہوا جس کے دوران پتھر پھینکے گئے۔رام اللہ کے گاؤں النبی صالح میں قابض فوج کے 4 فوجیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ "ارئیل” بستی کے قریب فوجی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔فائرنگ کا ایک حملہ رام اللہ گورنری میں ہوا جہاں فلسطینی مزاحمت کاروں نے رام اللہ گورنری میں عفر جیل کے قریب قابض فوج کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ وادی الحرامیہ کی سڑک پر ایک آباد کار کو سنگ باری سےنشانہ بنایا اور دوسری گاڑی کو توڑ دیا۔جنین میں مزاحمتی جنگجوؤں نے قابض افواج پر فائرنگ کی جب انہوں نے جنین کے مشرقی محلے پر دھاوا بولا۔ اس کے علاوہ قباطیہ میں ایک فائرنگ کے کے واقعے میں پرتشدد تصادم اور پتھراؤ بھی ہوا۔طوباس گورنری میں قابض افواج پر فائرنگ کے دو حملے دیکھے، جب کہ مزاحمتی نوجوانوں نے سلفیت میں "عمانوئل” بستی کے قریب آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

Comments are closed.