گیان واپی؛فیصلہ آیا ہندو فریق کے حق میں، مسلم فریق سکتے میں!

نئی دہلی: واراناسی ڈسٹرکٹ جج کورٹ نے گیان واپی مسجد معاملہ میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مسلم فریق کی اپیل مسترد کر دیا ہے جبکہ ہندو فریق کی درخواست کو قبول کر لیا گیا ہے۔عدالت نے مسلم فریق کی جانب سے دائر پٹیشن کو خارج کردیا اور شنگار گوری میں روزآنہ پوجا کرنے کی اجازت کو جائز قرار دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ قابل سماعت ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 22 ستمبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں جہاں مسلم فریق 1991 کے پوجا ایکٹ کے تحت اپنی دلیل پیش کر رہا ہے، وہیں ہندو فریق شنگاری گوری میں پوجا کرنے کی اجازت چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر وارانسی کی ضلعی عدالت میں معاملہ چل رہا تھا۔ عدالت کے فیصلہ آنے سے قبل ہی واراناسی میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہےجبکہ عدالت کے فیصلہ کے بعد بھی سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.